سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حیدری نوجوان

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ’’حیدری نوجوان‘‘ پروگرام کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا المحسن سینٹر ’’حیدری نوجوان‘‘ پروگرام کے تحت طلبہ کے لیے تعلیمی، تربیتی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی علمی اور فنی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر اہتمام المحسن سینٹر برائے بچوں کی ثقافت، جو علوی تعلیمی ادارے کے تحت کام کرتا ہے، ’’حیدری نوجوان‘‘ پروگرام کے شرکاء کے لیے تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں مختلف ماہر اساتذہ کی ایک منتخب ٹیم شریک ہے۔

پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خادم ڈاکٹر مرتضیٰ الخزاعی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورسز اس تعلیمی و تربیتی منصوبے کا حصہ ہیں جو طلبہ کی تعلیمی دیکھ بھال اور ان کی اسکولی سطح پر نگرانی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ تیسرے درجے کے متوسط طلبہ کے لیے اضافی تعلیمی کورسز کی ضرورت ہے۔

الخزاعی نے مزید کہا کہ متعدد قابل اور ماہر اساتذہ نے مختلف تعلیمی مضامین میں لیکچرز دینے کے لیے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ہے، تاکہ کروسز میں شریک طلبہ کو علمی معاونت فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تربیتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے، جس سے ان کی علمی اور تعلیمی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نوجوانوں کی حمایت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنے تعلیمی پروگرام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، ’’حیدری نوجوان‘‘ منصوبے کے تحت اس پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز تقریباً 90 طلبہ کی شرکت کے ساتھ کیا گیا تھا، جس میں تعلیمی اور تفریحی کورسز اور سرگرمیاں شامل ہیں، جو نوجوانوں کی فکری اور عملی صلاحیتوں کی تعمیر اور ان کی آگاہی میں اضافہ کرتی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے