سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ازواج

مؤرخین امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ازواج کی تعداد کے بارے میں اس بات پر متفق ہیں کہ جب تک صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا حیات تھیں، امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے کوئی اور زوجہ اختیار نہیں کی۔
بے شک امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ازواج کی سردار بلکہ ازل سے ابد تک تمام جہان کی عورتوں کی سردار اور بہشت کی عورتوں کی سردار دخترِ رسولِ اکرم صلی‌اللہ عليہ وآلہ و سلم حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا ہیں۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا کے بعد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ازواج یہ تھیں:

خَولہ بنت جعفر بن قیس خَثعمیہ حنفیہ، جو محمد بن حنفیہ کی والدہ ہیں۔
اُمّ حبیب بنت ربیعہ۔
اُمّ البنین فاطمہ بنت حزام بن خالد، جو حضرت عباس علیہ‌السلام اور ان کے تین بھائیوں کی والدہ ماجدہ ہیں۔
لیلا بنت مسعود دارمیہ۔
اسماء بنت عمیس خثعمیہ۔
اُمّ سعید بنت عروہ بن مسعود ثقفی۔
اُمامہ بنت ابوالعاص۔
محیاۃ بنت امرؤ القیس۔
یہ سب امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ازواج تھیں۔

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا کی حیاتِ مبارکہ میں کبھی کوئی دوسری زوجہ اختیار نہیں کی، ان کی شہادت کے بعد اور انہی کی وصیت پر حضرت نے اُمامہ بنت زینب، جو رسولِ خدا صلی‌الله‌عليه‌وآله کی نواسی اور حضرت خدیجہ کبریٰ علیہا‌السلام کی پروردہ تھیں، سے نکاح فرمایا۔

اُمامہ، اُمّ البنین، اسماء اور لیلا یہ چار بیویاں امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی وہ ازواج تھیں جو آپ کی شہادت کے بعد بھی با حیات تھیں ۔