حضرت فاطمہ زہرا سلاماللهعلیہا کے بعد امیرالمومنین علیہالسلام کی ازواج یہ تھیں:
- خَولہ بنت جعفر بن قیس خَثعمیہ حنفیہ، جو محمد بن حنفیہ کی والدہ ہیں
- اُمّ حبیب بنت ربیعہ
- اُمّ البنین فاطمہ بنت حزام بن خالد، جو حضرت عباس علیہالسلام اور ان کے تین بھائیوں کی والدہ ماجدہ ہیں
- لیلا بنت مسعود دارمیہ
- اسماء بنت عمیس خثعمیہ
- اُمّ سعید بنت عروہ بن مسعود ثقفی
- اُمامہ بنت ابوالعاص
- محیاۃ بنت امرؤ القیس
امیرالمومنین علیہالسلام نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللهعلیہا کی حیات مبارکہ میں کبھی کوئی دوسری زوجہ اختیار نہیں کی۔ ان کی شہادت کے بعد اور انہی کی وصیت پر حضرت نے اُمامہ بنت زینب، جو رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی نواسی اور حضرت خدیجہ کبریٰ علیہاالسلام کی پروردہ تھیں، سے نکاح فرمایا۔
اُمامہ، اُمّ البنین، اسماء اور لیلا یہ چار بیویاں امیرالمومنین علیہالسلام کی وہ ازواج تھیں جو آپ علیہالسلام کی شہادت کے بعد بھی با حیات تھیں۔