سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قدرتی پھولوں

عراق کے مقدس مقامات میں حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے 20 ہزار سے زیادہ قدرتی پھولوں کی ٹہنیاں تقسیم

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی ولادت کی مناسبت سے مقدس مقامات کو 20 ہزار سے زائد قدرتی پھولوں کی ٹہنیوں سے مزین کیا۔

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کے میلاد کی مناسبت سے عراق کے مقدس مقامات میں قدرتی پھولوں کے استعمال سے سب سے بڑے گل‌ آرائی پروگراموں میں سے ایک کو انجام دیا۔

مزید پڑھیں:

حضرتِ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی افضلیت؛ اہلِ سنت کے بڑے مفسِّر شھاب الدین آلوسی کا موقف

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام میں حرم کی تزیین کے شعبے کے مسئول بارق ہادی نے نیوز سینٹر سے گفتگو میں کہا: یہ شعبہ اس سال مقدس مزارات کی تزیین کی نگرانی کر رہا ہے، اور اس مقصد کے لیے 20 ہزار سے زیادہ قدرتی پھولوں کی ٹہنیاں استعمال کی گئی ہیں۔ پھول متعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے مختلف صوبوں کے مزارات میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس شعبے کی ذمہ داریوں میں مختلف مناسبتوں پر گل‌ آرائی کے پروگراموں کی معاونت بھی شامل ہے۔ اس شعبے کے ملازمین مستقل طور پر مزارات کے ذمہ دار شعبوں کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہیں، اور اوسطاً ہر مناسبت پر ایک لاکھ سے زیادہ قدرتی پھولوں کی ٹہنیاں مقدس مقامات کو بھیجی جاتی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ یہ تمام کوششیں ان مبارک ایام کی قداست کو ظاہر کرنے اور حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے میلاد کی تعظیم کے لیے انجام دی جاتی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے