سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

آغاز نشست‌های علمی و قرآنی آستان مقدس علوی در استان‌های عراق

عراق کے صوبوں میں حرم مطہر امیرالمومنین علیہ‌السلام کی علمی و قرآنی نشستوں کا آغاز

حرم مطہر امیرالمومنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن نے قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے عراق کے مختلف صوبوں میں علمی نشستوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

حرم مطہر امیرالمومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ امور فکری و ثقافتی سے وابستہ دارالقرآن نے موکبِ رہروانِ کربلا (پیدل کربلا جانے والے زائرین) سے وابستہ امام بارگاہِ حضرت زہرا (سلام‌اللہ‌علیہا) کے تعاون سے عراق کے مختلف صوبوں میں اپنی علمی نشستوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان نشستوں کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، دینی شعور کی سطح بلند کرنا اور معاشرے میں قرآن کریم کے معارف کی سمجھ کو مزید گہرا کرنا ہے۔

دارالقرآن کے انچارج علاء محسن نے خبررساں مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:

«اس پروگرام کے تحت صوبۂ بابل میں «فصاحت اور قرآن کریم» کے عنوان سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں قرآن کریم کے معرفتی اور بلاغی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ نشست دارالقرآن کی ان کوششوں کا حصہ تھی جن کا مقصد قرآنی ثقافت کی جڑیں مضبوط کرنا، اسلامی اقدار کو تقویت دینا اور ایک ایسے باشعور معاشرے کی تشکیل کرنا ہے جو قرآن کریم سے ماخوذ معارف سے بہرہ مند ہو۔»

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے