سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پایان پویش درخت‌کاری نجف

نجف میں حرم مطہر امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی شجرکاری مہم اختتام پذیر

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے «علی علیہ‌السلام کی محبت میں ہم درخت لگاتے ہیں» کے عنوان سے شجرکاری مہم نجف اشرف کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مکمل کر لی۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے مسلسل دوسرے سال منعقد ہونے والی «علی علیہ‌السلام کی محبت میں ہم درخت لگاتے ہیں» شجرکاری مہم مکمل کر لی۔ اس مہم میں نجف اشرف کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

احمد زورکانی، خادمان افتخاری کے مرکز کے ذمہ دار، نے خبری مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

اس مہم کو نجف اشرف کے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور مختلف علاقوں میں ۳۰ ہزار سے زائد پودے تقسیم کیے گئے۔ اس منصوبے میں نجف اشرف، کوفہ، مناذرہ اور مشخاب کے مختلف محلے شامل تھے۔

زورکانی نے مزید کہا:

« شجرکاری مہم کے دوسرے سال پودوں کی اقسام میں مزید تنوع دیکھنے میں آیا۔ اس مرتبہ تقسیم کا دائرہ شہریوں سے بڑھا کر مختلف اداروں تک پھیلایا گیا۔ اس مہم کے تحت اسکولوں، سرکاری اداروں، رہائشی کمپلیکس، کھیلوں کے مراکز اور حسینی عزاداری کے موکبوں میں بھی پودے تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقوں، اداروں اور سماجی مراکز تک پودے پہنچانا تھا۔»

مرکز قنبر کے ذمہ دار نے مزید وضاحت کی:

«یہ شجرکاری مہم حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں اور یونٹس کے تعاون سے انجام دی گئی۔ ان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ، شعبۂ میڈیا، متولی کا دفتر، حرم کی تزئین و آرائش کا یونٹ اور رضاکار خدام کا مرکز شامل تھے۔»

انہوں نے آخر میں کہا:

«لوگوں کی بھرپور پذیرائی اور شرکت کے پیش نظر، اس شجرکاری مہم کو آئندہ برسوں میں بھی جاری رکھنے کی کوششیں کی جائیں گی۔۔»

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے