علامہ مجلسی نے کتاب روضة الواعظین سے ایک وصیت نقل کی ہے:
جس میں حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا امیرالمومنین علیہالسلام سے فرماتی ہیں:
میں آپ علیہالسلام کو وصیت کرتی ہوں کہ جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیا اور میرا حق چھینا، ان میں سے کوئی بھی میرے جنازے میں شریک نہ ہو کیونکہ وہ میرے اور رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کے دشمن ہیں۔ نہ ان میں سے اور نہ ہی ان کے پیروکاروں میں سے کوئی بھی مجھ پر نماز پڑھے۔ مجھے رات کے وقت دفن کیجئے گا، جب لوگوں کی آنکھیں بند ہو چکی ہوں اور وہ سو رہے ہوں۔[۱]
شیخ صدوق بھی امام جعفر صادق علیہالسلام سے نقل کرتے ہیں:
جب آپ علیہالسلام سے حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی رات کے وقت تدفین کی وجہ دریافت کی گئی تو آپ علیہالسلام نے فرمایا: کیونکہ انہوں نے وصیت کی تھی کہ وہ دونوں ان کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوں۔[۲]
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عائشہ کی روایت میں بھی رات کی تدفین کا ذکر ہے۔ اس روایت کے مطابق:
جناب فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا ابوبکر سے ناراض تھیں اور اپنی زندگی کے آخری لمحے تک ان سے بات نہیں کی۔ جب آپ سلاماللہعلیہا کی شہادت ہوئی تو امیرالمومنین علی علیہالسلام نے رات کے وقت آپ سلاماللہعلیہا کو دفن کیا، ابوبکر کو اس کی اطلاع نہیں دی اور امیرالمومنین علیہالسلام نے خود آپ سلاماللہعلیہا کے جسد اطہر پر نماز پڑھی۔[۳]
ابن ابی الحدید بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
میرے نزدیک صحیح یہ ہے کہ فاطمہ اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئیں کہ وہ ابوبکر اور عمر سے ناراض تھیں اور انہوں نے وصیت کی تھی کہ وہ دونوں ان کی نمازہ جنازہ نہ پڑھیں۔[۴]
واقدی سے منقول ایک روایت میں بھی آیا ہے:
امیرالمومنین علیہالسلام نے عباس اور فضل کے ہمراہ رات کے وقت آپ سلاماللہعلیہا کو سپرد خاک کیا اور آپ سلاماللہعلیہا کے جسد اطہر پر نماز پڑھی، جبکہ کسی دوسرے شخص کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔[۵]
قبر کو پوشیدہ رکھنے کے بارے میں دلائل الإمامة میں ایک تفصیلی روایت نقل ہوئی ہے۔ محمد بن ہمام کی روایت میں بیان کیا گیا ہے:
امیرالمومنین علیہالسلام نے حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کو غسل دیا، اس موقع پر امام حسن علیہالسلام، امام حسین علیہالسلام، جناب زینب سلاماللہعلیہا، جناب ام کلثوم سلاماللہعلیہا، جناب فضہ اور جناب اسماء بنت عمیس کے سوا کوئی موجود نہیں تھا، اس کے بعد امیرالمومنین علیہالسلام رات کے وقت امام حسن اور امام حسین علیہماالسلام کے ہمراہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے جسد اطہر کو بقیع لے گئے اور نماز جنازہ ادا کی، دوسرے لوگوں کو خبر نہ ہوئی اور نہ ہی وہ تشیع جنازہ میں شریک ہو سکے، اس روایت میں مقام دفن کو روضہ کہا گیا ہے اور یہ بھی بیان ہوا ہے کہ قبر کے نشانات مٹا دیے گئے، یہاں تک کہ اگلی صبح بقیع میں چالیس نئی قبریں نظر آ رہی تھیں۔
اسی روایت کے اگلے حصے کے مطابق:
جب لوگوں کو حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کی شہادت کی خبر ہوئی تو وہ بقیع پہنچے، لیکن نئی قبروں میں سے آپ سلاماللہعلیہا کی قبر کی شناخت نہیں کر سکے اور آہ و زاری کرنے لگے اور ایک دوسرے کو ملامت کرتے ہوئے کہنے لگے: رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ نے تمہارے درمیان اپنی صرف ایک بیٹی چھوڑی تھی؛ وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں اور انہیں دفن بھی کر دیا گیا، مگر تم نہ ان کی وفات کے وقت موجود تھے، نہ تدفین میں شریک ہوئے اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ میں حاضر ہوئے، اب تو تم ان کی قبر تک نہیں پہچان سکتے! اس کے بعد ارباب اقتدار نے ارادہ کیا کہ مسلمان عورتوں کو بلایا جائے تاکہ وہ قبریں کھودیں، حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کے جسد اطہر کو تلاش کریں، ان پر نماز پڑھیں اور ان کی قبر کی زیارت کریں۔
جب یہ خبر امیرالمومنین علیہالسلام تک پہنچی تو آپ علیہالسلام غضب ناک ہو گئے۔ آپ علیہالسلام کی آنکھیں سرخ تھیں اور گردن کی رگیں ابھری ہوئی تھیں۔ آپ علیہالسلام نے وہ زرد قباء زیب تن کی جو سخت جنگی حالات میں پہنا کرتے تھے اور ذوالفقار پر ٹیک لگاتے ہوئے بقیع پہنچ گئے، آپ علیہالسلام کے پہنچنے سے پہلے ہی کسی شخص نے لوگوں کو خبردار کر دیا کہ علی آ رہے ہیں اور انہوں نے قسم کھائی ہے کہ اگر ان قبروں میں سے ایک پتھر بھی ہٹایا گیا تو وہ اس کا حکم دینے والوں کے مقابلے میں تلوار اٹھائیں گے۔
عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آگے بڑھا اور کہنے لگا: ابوالحسن! آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ خدا کی قسم، ہم ان کی قبر کھودیں گے اور ان پر نماز پڑھیں گے۔
امام علیہالسلام نے اس کے لباس کو پکڑا، اسے جھنجھوڑا اور زمین پر دے مارا، پھر فرمایا:
اے سیاہ فام عورت کے بیٹے! میں نے اپنا حق صرف اس خوف سے چھوڑ دیا کہ کہیں لوگ اپنے دین سے پھر نہ جائیں؛ لیکن فاطمہ کی قبر کے معاملے میں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں علی کی جان ہے، اگر تم اور تمہارے ساتھیوں نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا تو میں زمین کو تمہارے خون سے سیراب کر دوں گا، اے عمر! اگر تم چاہتے ہو تو یہ کر کے دیکھ لو۔
اس موقع پر ابوبکر آگے بڑھا اور رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ اور عرش پر جلوہ فرما ذات کا واسطہ دے کر حضرت سے درخواست کی کہ عمر کو چھوڑ دیں۔
اس نے کہا: وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جسے حضرت ناپسند کریں، امیرالمومنین علیہالسلام نے اسے چھوڑ دیا، لوگ منتشر ہو گئے اور اپنے اس ارادے سے باز آ گئے۔[۶]
ان روایات کے باوجود آج حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی قبر کے مقام کے بارے میں ایسی کوئی معلومات نہیں جن پر سب کا اتفاق ہو۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ روایات میں آپ سلاماللہعلیہا کے مدفن کے بارے میں کوئی نشانی موجود نہیں، مقام دفن کے حوالے سے بنیادی طور پر تین احتمالات بیان کیے گئے ہیں: آپ سلاماللہعلیہا کا گھر، رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کا روضہ اور بقیع۔
گھر میں تدفین کا احتمال
گھر میں تدفین کے بارے میں احمد بن محمد بن ابی نصر بزنطی معتبر سند کے ساتھ امام علی رضا علیہالسلام سے نقل کرتے ہیں:
آپ سلاماللہعلیہا کو اپنے گھر میں دفن کیا گیا تھا، جب بنی امیہ نے مسجد کو وسعت دی تو آپ سلاماللہعلیہا کا مدفن مسجد کے اندر شامل ہو گیا۔[۷]
بزنطی ایک دوسری روایت میں بھی یہی سوال امام علی رضا علیہالسلام سے کرتے ہیں:
امام علیہالسلام ایک ایسے شخص کا واقعہ بیان فرماتے ہیں، جس نے عیسیٰ بن موسیٰ کی موجودگی میں امام جعفر صادق علیہالسلام سے حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کے مقام دفن کے بارے میں سوال کیا۔
عیسیٰ نے جواب دیا: آپ علیہالسلام کو بقیع میں دفن کیا گیا ہے، اس شخص نے امام جعفر صادق علیہالسلام سے عرض کیا کہ وہ بھی اپنا مؤقف بیان فرمائیں۔
امام علیہالسلام نے فرمایا: اس نے تمہیں بتا تو دیا ہے۔
اس شخص نے اصرار کرتے ہوئے کہا: خدا آپ علیہالسلام کو سلامت رکھے! مجھے عیسیٰ بن موسیٰ سے کیا سروکار؟ آپ علیہالسلام مجھے اپنے آباؤ اجداد سے روایت بیان فرمائیں۔
امام علیہالسلام نے فرمایا: آپ سلاماللہعلیہا کو اپنے گھر میں دفن کیا گیا ہے۔[۸]
شیخ صدوق گھر میں تدفین کی روایت کو درست قرار دیتے ہیں اور علامہ مجلسی بھی اسی نظریے کو ترجیح دیتے ہیں۔[۹] شیخ حر عاملی نے بھی اس قول کو قبول کیا ہے اور دوسری روایات کو، اہل سنت کے اقوال سے مطابقت رکھنے کی وجہ سے، تقیہ پر حمل کیا ہے، یعنی ایسی بات کا اظہار جو ان حالات کے مطابق ہو جن میں حقیقی مؤقف کو کھل کر بیان کرنا نا ممکن یا خطرے سے خالی نہ ہو۔[۱۰]
روضہ رسول صلیاللہعلیہوآلہ میں تدفین کا احتمال
اس نظریے کے مقابلے میں بعض روایات میں روضہ یعنی رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کی قبر اور منبر کے درمیان واقع مقام پر تدفین کا ذکر ملتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہالسلام سے منقول ایک روایت میں:
رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کے اس فرمان کے بعد کہ میری قبر اور منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر واقع ہے، یہ بیان کیا گیا ہے کہ فاطمہ سلاماللہعلیہا کی قبر رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کی قبر اور منبر کے درمیان ہے جو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔[۱۱]
شیخ مفید بھی زیارت کے طریقے میں لکھتے ہیں:
روضہ میں کھڑے ہو کر فاطمہ سلاماللہعلیہا کی زیارت کرو، کیونکہ آپ سلاماللہعلیہا کو وہیں دفن کیا گیا ہے۔[۱۲]
اس سے پہلے بیان کی گئی دلائل الإمامة کی روایت میں بھی روضہ کا لفظ آیا ہے۔ تاہم، چونکہ اسی روایت میں آپ سلاماللہعلیہا کے جسد اطہر کو بقیع منتقل کرنے کا ذکر بھی موجود ہے۔ اس لیے مزید تحقیق کے بغیر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں روضہ سے مراد لازماً وہی مقام ہے جو رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کی قبر اور منبر کے درمیان واقع ہے۔
دوسری طرف، گھر اور روضہ کو لازماً ایک دوسرے کے متضاد دو احتمالات بھی نہیں سمجھا گیا۔ شیخ طوسی ان دونوں روایات کو ایک دوسرے کے قریب قرار دیتے ہیں اور تجویز کرتے ہیں کہ حضرت کی دونوں مقامات پر زیارت کی جائے، اگرچہ وہ بقیع میں تدفین کے قول کو بعید از صحت سمجھتے ہیں۔[۱۳]
بقیع میں تدفین کا احتمال
تیسرا احتمال یہ ہے کہ حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کو بقیع میں، اس حصے میں دفن کیا گیا جہاں ائمہ بقیع کی قبریں واقع ہیں۔
ابن عباس سے منسوب ایک روایت میں آیا ہے:
جب حضرت کو دفن کرنے کا ارادہ کیا گیا تو بقیع کے ایک حصے سے آواز آئی: میری طرف آؤ، میری طرف آؤ؛ ان کی تربت مجھ سے اٹھا لی گئی ہے، لوگوں نے دیکھا تو وہاں ایک تیار شدہ قبر موجود تھی۔ چنانچہ انہوں نے جنازہ اس قبر کے قریب پہنچایا اور حضرت کو اس میں دفن کر دیا۔
امیرالمومنین علیہالسلام قبر کے کنارے بیٹھ گئے اور فرمایا: اے زمین! میں اپنی امانت تیرے سپرد کرتا ہوں۔ یہ رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کی بیٹی ہیں۔
قبر کی جانب سے جواب آیا: یا علی علیہالسلام! میں ان کے ساتھ آپ علیہالسلام سے زیادہ شفقت کرنے والی ہوں، واپس جائیے اور بے فکر رہئے، اس کے بعد قبر بند ہو گئی اور زمین ہموار ہو گئی، اس روایت کے آخر میں بیان ہوا ہے کہ قیامت تک اس قبر کا مقام معلوم نہیں ہو سکے گا۔[۱۴]
علی بن عیسیٰ اربلی نے بھی کشف الغمة میں ایک دوسری روایت نقل کی ہے جس کے مطابق:
امیرالمومنین علیہالسلام نے اسماء سے فرمایا:
انہیں غسل دو، حنوط کرو اور کفن پہناؤ۔ اس کے بعد حضرت کے جسد اطہر کو غسل دیا گیا، حنوط کیا گیا اور کفن پہنایا گیا۔ رات کے وقت آپ سلاماللہعلیہا کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور بقیع میں دفن کیا گیا۔ اسی روایت میں آپ سلاماللہعلیہا کی شہادت کا وقت عصر کے بعد بیان ہوا ہے۔[۱۵]
اہل سنت کے عالم نورالدین علی بن احمد سمہودی نے بھی کتاب وفاء الوفا میں مختلف اقوال کا جائزہ لینے کے بعد بقیع میں، امام حسن علیہالسلام کے مدفن کے قریب تدفین کے قول کو ترجیح دی ہے۔[۱۶]
امام رضا علیہالسلام کی صحیح السند اور واضح روایت، نیز شیعہ علما کے ایک گروہ کی جانب سے اس قول کو ترجیح دیے جانے کے پیش نظر، گھر میں تدفین کا احتمال زیادہ قوی دکھائی دیتا ہے۔ خفیہ تدفین کے حالات بھی اسی احتمال سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ کیونکہ گھر میں لوگوں کی آمد و رفت محدود رکھنا اور قبر کے مقام کو پوشیدہ رکھنا نسبتاً آسان تھا۔ جبکہ جسد اطہر کو کسی عوامی مقام پر منتقل کرنے سے لوگوں کی نگاہوں میں آنے کا امکان بڑھ جاتا۔ البتہ یہ قرینہ بذات خود دوسرے مقامات پر خفیہ تدفین کے امکان کی نفی نہیں کرتا۔
اس بنا پر گھر کو حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کا سب سے زیادہ ممکنہ مقام دفن قرار دیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ آج آپ سلاماللہعلیہا کی قبر کا صحیح مقام سب کے لیے واضح ہے۔
مختلف روایات میں اختلاف کے باوجود ایک حقیقت نمایاں رہتی ہے:
حضرت کی یہ وصیت کہ جن لوگوں نے آپ سلاماللہعلیہا پر ظلم کیا وہ آپ سلاماللہعلیہا کی تشییع جنازہ میں شریک نہ ہوں، اور امیرالمومنین علیہالسلام کی جانب سے اس وصیت کی پاسداری، رات کے وقت تدفین اور قبر کو پوشیدہ رکھنے کے ذریعے یہ وصیت آج بھی اپنی یاد باقی رکھے ہوئے ہے۔
مآخذ
[۱] ۔ فتال نیشابوری، روضة الواعظین، ج ۱، ص ۱۵۱، مجلس وفات فاطمه(س)، چاپ منشورات الشریف الرضی؛ نقل فارسی در جلاء العیون، ص ۲۷۰، عبارت مربوط به وصیت: «أوصيك أن لا يشهد أحد جنازتي من هؤلاء الذين ظلموني، وأخذوا حقي فإنهم أعدائي وأعداء رسول الله صلى الله عليه وآله، وأن لا يصلي علي أحد منهم، ولا من أتباعهم، وادفني في الليل إذا هدأت العيون ونامت الأبصار»
[۲] ۔ صدوق، علل الشرائع، ج ۱، ص ۱۸۵، باب ۱۴۹، ح ۱؛ شماره مسلسل ۳۴۰: «سألت أبا عبد الله عليه السلام لأي علة دفنت فاطمة عليها السلام بالليل ولم تدفن بالنهار؟ قال: لأنها أوصت أن لا يصلي عليها رجال». در نسخهبدلها «الرجلان» و «الرجلان الأعرابيان» آمده است؛ ترجمه متن بر اساس نسخهبدل «الرجلان» است و در متن مبدأ، مقصود ابوبکر و عمر دانسته شده بود. عبارت «هرگز ایمان به خدا و رسولش نیاورده بودند» جزو متن این حدیث نیست. مجلسی پس از نقل حدیث، جداگانه نوشته است: «بيان: الأعرابيان: الكافران لقوله تعالى: الأعراب أشد كفرا ونفاقا»؛ ازاینرو، مضمون توضیح او به پاورقی منتقل شد و به امام نسبت داده نشد. علل الشرائع، متن و نسخهبدلها؛ بحار الأنوار، توضیح مجلسی. ارجاع متن مبدأ به ترجمه: جلاء العیون، ص ۲۷۶۔
[۳] ۔ بخاری، الصحیح، کتاب المغازی، باب غزوة خیبر، ح ۴۲۴۰ و ۴۲۴۱؛ مسلم، الصحیح، کتاب الجهاد والسیر، ح ۱۷۵۹: «فوجدت فاطمة على أبي بكر في ذلك فهجرته فلم تكلمه حتى توفيت … فلما توفيت دفنها زوجها علي ليلا، ولم يؤذن بها أبا بكر، وصلى عليها». در مسلم: «وصلى عليها علي». تعبیر متن مبدأ، «ابوبکر مطلع شد، میخواست … حاضر شود»، با این عبارت سازگار نبود و اصلاح شد. بخاری؛ مسلم. ارجاعات تکمیلی متن مبدأ: شرح نهج البلاغة، ج ۱۶، ص ۲۱۷ـ۲۱۸؛ الغدیر، ج ۷، ص ۲۲۷؛ شرح إحقاق الحق، ج ۱۰، ص ۴۷۸ـ۴۸۱؛ فضائل الخمسة، ج ۳، ص ۱۵۶۔
[۴] ۔ ابن ابیالحدید، شرح نهج البلاغة، ج ۶، ص ۵۰: «والصحيح عندي أنها ماتت وهي واجدة على أبي بكر وعمر، وأنها أوصت ألا يصليا عليها». این عبارت نظر ابن ابیالحدید است، نه حدیث. وی در ادامه، ارزیابی کلامی متفاوتی نیز دارد: «وذلك عند أصحابنا من الأمور المغفورة لهما»۔
[۵] ۔ حلبی مینویسد: «وقال الواقدي: وثبت عندنا أن عليًّا كرّم الله وجهه دفنها رضي الله تعالى عنها ليلاً، وصلّى عليها ومعه العباس والفضل رضي الله تعالى عنهم، ولم يُعلِموا بها أحدًا». السیرة الحلبیة، چاپ دارالمعرفة، بیروت، ۱۴۰۰ق، ج ۳، ص ۴۸۷۔
[۶] ۔ طبری امامی، دلائل الإمامة، تحقیق مؤسسة البعثة، ص ۱۳۶ـ۱۳۷، ادامه گزارش محمد بن همام؛ نیز بحار الأنوار، ج ۴۳، ص ۱۷۱ـ۱۷۲ طبق ارجاع متن مبدأ. متن عربی بخش مورد استفاده:
«فغسلها أمير المؤمنين عليه السلام، ولم يحضرها غيره، والحسن، والحسين، وزينب، وأم كلثوم، وفضة جاريتها، وأسماء بنت عميس، وأخرجها إلى البقيع في الليل، ومعه الحسن والحسين، وصلى عليها، ولم يعلم بها، ولا حضر وفاتها، ولا صلى عليها أحد من سائر الناس غيرهم، ودفنها في الروضة، وعفى موضع قبرها، وأصبح البقيع ليلة دفنت وفيه أربعون قبرا جددا. وإن المسلمين لما علموا وفاتها جاءوا إلى البقيع، فوجدوا فيه أربعين قبرا، فأشكل عليهم قبرها من سائر القبور، فضج الناس ولام بعضهم بعضا، وقالوا: لم يخلف نبيكم فيكم إلا بنتا واحدة، تموت وتدفن ولم تحضروا وفاتها ولا دفنها ولا الصلاة عليها! بل ولم تعرفوا قبرها! فقال ولاة الأمر منهم: هاتوا من نساء المسلمين من ينبش هذه القبور حتى نجدها فنصلي عليها ونزور قبرها.
فبلغ ذلك أمير المؤمنين صلوات الله عليه، فخرج مغضبا قد احمرت عيناه، ودرت أوداجه، وعليه قباؤه الأصفر الذي كان يلبسه في كل كريهة، وهو يتوكأ على سيفه ذي الفقار، حتى ورد البقيع، فسار إلى الناس من أنذرهم، وقال: هذا علي بن أبي طالب قد أقبل كما ترونه، يقسم بالله لئن حول من هذه القبور حجر ليضعن السيف في رقاب الآمرين. فتلقاه عمر ومن معه من أصحابه، وقال له: مالك يا أبا الحسن، والله لننبشن قبرها ولنصلين عليها.
فضرب علي عليه السلام بيده إلى جوامع ثوبه فهزه ثم ضرب به الأرض، وقال له: يا بن السوداء، أما حقي فقد تركته مخافة أن يرتد الناس عن دينهم، وأما قبر فاطمة فوالذي نفس علي بيده لئن رمت وأصحابك شيئا من ذلك لأسقين الأرض من دمائكم، فإن شئت فاعرض يا عمر. فتلقاه أبو بكر فقال: يا أبا الحسن، بحق رسول الله وبحق من فوق العرش إلا خليت عنه، فإنا غير فاعلين شيئا تكرهه. قال: فخلى عنه وتفرق الناس ولم يعودوا إلى ذلك»۔
صفحه ۱۳۶؛ صفحه ۱۳۷. عبارت «شب را در بقیع به صبح رساندند» در متن مبدأ، ترجمه درست «وأصبح البقيع…» نبود؛ عبارت عربی از وضعیت بقیع در صبح آن شب خبر میدهد. در نسخهبدلِ هشدار حضرت، «ليضعن السيف على غابر الآخر» آمده که مبنای تعبیر گستردهتر متن مبدأ درباره کشتهشدن همه بوده است؛ ترجمه حاضر از متن اصلی این چاپ، «رقاب الآمرين»، پیروی میکند. «کنیز» در ترجمه «السوداء» و صفت «پلید» برای خون، در عبارت عربی این چاپ نیست. این اصلاحات، تصحیح ترجمهاند. کنار هم آمدن «بقیع» و «روضه» در خود گزارش نیز حفظ شده و اختلاف آن با گزارش دفن در خانه پوشانده نشده است۔
[۷] ۔ کلینی، الکافی، ج ۱، ص ۴۶۱، باب مولد الزهراء(ع)، ح ۹: «سألت الرضا عليه السلام عن قبر فاطمة عليها السلام فقال: دفنت في بيتها فلما زادت بنو أمية في المسجد صارت في المسجد». نیز طوسی، تهذیب الأحکام، ج ۳، ص ۲۵۵، ح ۷۰۵؛ صدوق، معانی الأخبار، ص ۲۶۸. در متن مبدأ، «عیون أخبار الرضا، ج ۱۱» خطای نگارشی بود؛ ارجاع شناختهشده آن ج ۱، ص ۳۱۱، ح ۷۶ است. ارجاعات دیگر متن مبدأ: من لا یحضره الفقیه، ج ۱، ص ۲۲۹؛ مناقب ابنشهرآشوب، ج ۳، ص ۳۶۵۔
[۸] ۔ حمیری، قرب الإسناد، ص ۳۶۷، ح ۱۳۱۴: «وسألته عن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وآله، أي مكان دفنت؟ فقال: سأل رجل جعفرا عليه السلام عن هذه المسألة وعيسى بن موسى حاضر، فقال له عيسى: دفنت في البقيع. فقال الرجل: ما تقول؟ فقال: قد قال لك. فقلت له: أصلحك الله، ما أنا وعيسى بن موسى، أخبرني عن آبائك. فقال: دفنت في بيتها». نیز مستدرک الوسائل، ج ۱۰، ص ۲۱۱، ح ۱۱۸۷۸؛ «ج ۱» در متن مبدأ اصلاح شد۔
[۹] ۔ صدوق، معانی الأخبار، ص ۲۶۸: «والصحيح عندي في موضع قبر فاطمة عليها السلام ما حدثنا به أبي…»؛ سپس روایت بزنطی درباره دفن در خانه را میآورد. متن کتاب. مجلسی: «قد بينا في كتاب المزار أن الأصح أنها مدفونة في بيتها» بحار الأنوار، ج ۴۳، ص ۱۹۰ . متن مبدأ ص ۱۸۸ و جلاء العیون، ص ۲۷۳ را ذکر کرده بود؛ شماره صفحات در چاپها متفاوت است۔
[۱۰] ۔ حر عاملی، وسائل الشیعة، ج ۱۴، ص ۳۶۹ـ۳۷۰، ابواب المزار، باب ۱۸، ذیل ح ۱۹۴۰۸: «أقول: هذا والروايات المشار إليها سابقا محمولة على التقية لموافقتها لأقوال العامة». ارجاع تکمیلی متن مبدأ: هدایة الأمة، ج ۵، ص ۴۶۳۔
[۱۱] ۔ صدوق، معانی الأخبار، ص ۲۶۷، باب معنای «ما بین قبری ومنبری روضة…»، ح ۱۔ از ابن ابیعمیر، از برخی اصحابش۔ از امام صادق(ع): «قال رسول الله صلى الله عليه وآله: ما بين قبري ومنبري روضة من رياض الجنة ومنبري على ترعة من ترع الجنة۔ لأن قبر فاطمة صلوات الله عليها بين قبره ومنبره وقبرها روضة من رياض الجنة وإليه ترعة من ترع الجنة»۔ توضیحِ محل قبر، در ادامه متن روایت آمده است؛ برای احتیاط در تعیین گوینده این توضیح۔ در بدنه از تعبیر «در روایت آمده است» استفاده شد۔ چراکه ممکن است این توضیح از راوی باشد نه از امام صادق (ع) یا پیامبر (ص)۔
[۱۳] ۔ مفید، المقنعة، ص ۴۵۹: «ثم قف بالروضة، وزر فاطمة عليها السلام، فإنها هناك مقبورة»۔
[۱۳] ۔ طوسی، تهذیب الأحکام، ج ۶، ص ۹۔ باب زیارت رسول خدا(ص): «وهاتان الروايتان كالمتقاربتين۔ والأفضل عندي أن يزور الإنسان من الموضعين جميعا فإنه لا يضره ذلك ويحوز به أجرا عظيما۔ وأما من قال إنها دفنت بالبقيع فبعيد من الصواب»۔ این توضیح برای روشنشدن نسبت دو قول خانه و روضه افزوده شده است۔
[۱۴] ۔ مجلسی، بحار الأنوار، ج ۴۳، ضمن ح ۴۴، با عنوان «من بعض كتب المناقب القديمة»۔ نقل منسوب به ابنعباس: «فلما أرادوا أن يدفنوها نودوا من بقعة من البقيع: إليّ إليّ فقد رفع تربتها مني۔ فنظروا فإذا هي بقبر محفور، فحملوا السرير إليها فدفنوها۔ فجلس علي على شفير القبر فقال: يا أرض استودعتك وديعتي، هذه بنت رسول الله. فنودي منها: يا علي أنا أرفق بها منك فارجع ولا تهتمّ۔ فرجع وانسدّ القبر واستوى بالأرض فلم يعلم أين كان إلى يوم القيامة»۔ متن گزارش، ص ۲۱۷. متن مبدأ به ص ۲۱۵، جلاء العیون ص ۲۷۹ و شرح إحقاق الحق، ج ۱۰، ص ۴۵۳ـ۴۵۴۔ به نقل از مودة القربی، ص ۱۳۱ چاپ لاهور ارجاع داده بود۔ منابع اخیر مستقلاً تطبیق نشدهاند. همچنین عبارت «تا روز قیامت» عین مضمون این گزارش است، نه نتیجهای قطعی درباره بیاطلاعی همه، از جمله امامان۔
[۱۵] ۔ اربلی، کشف الغمة فی معرفة الأئمة، ج ۲، ص ۱۲۳، چاپ دار الأضواء۔ در چاپ مورد ارجاع متن مبدأ، ج ۱، ص ۵۰۱۔ «ثم قال علي: يا أسماء غسليها وحنطيها وكفنيها. قال: فغسلوها وكفنوها وحنطوها وصلوا عليها ليلا ودفنوها بالبقيع وماتت بعد العصر». ارجاع دیگر متن مبدأ: بحار الأنوار، ج ۴۳، ص ۱۸۷۔ حنوط، بهکاربردن کافور بر مواضع مقرر بدن میت است۔ تفاوت این گزارش با گزارش غسلدادن به دست علی(ع)، با نسبتدادن هر نقل به مأخذش حفظ شده و بدون شاهد، برای آنها جمعی قطعی ساخته نشده است۔
[۱۶] ۔ نورالدین علی بن احمد سمهودی، متوفای ۹۱۱ق، وفاء الوفا بأخبار دار المصطفى، ج ۳، ص ۸۹ـ۹۴، چاپ دار الکتب العلمیة۔ در پایان بحثِ قول دفن در بقیع و نزدیک قبر امام حسن(ع): «قلت: وهو أرجح الأقوال، والله أعلم»۔ ارجاع متن مبدأ «ص ۹۰۸» بود و بررسی را هفتصفحهای معرفی میکرد۔ شمار صفحات تابع چاپ است۔ معرفی او بهعنوان عالم اهلسنت، جای تعبیر جدلی «از مخالفین شیعه» را گرفته است۔
