یہ تصویری مجموعہ غروبِ آفتاب کے وقت حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے سنہری گنبد اور میناروں کے دل کش مناظر پیش کرتا ہے۔
حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے سنہری گنبد اور مینار بادلوں کے استقبال میں جلوہ گر ہیں۔ امیرالمومنین علیہالسلام کے پُرشکوہ صحن و سرا میں ایک دل نشیں سکون چھایا ہوا ہے۔ یہ وہ آستانہ ہے جو بے آسرا دلوں کے لیے جائے پناہ ہے۔