حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام کے مرکز انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہزاروں شرکاء میں سے انعام یافتگان کے انتخاب کے لیے یہ قرعہ اندازی الیکٹرانک نظام کے ذریعے انجام دی۔ یہ اقدام دینی مناسبتوں کی یاد منانے اور ثقافتی و معرفتی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کو فروغ دینے کے سلسلے میں حرم کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
سسٹمز اور ایپلی کیشنز یونٹ کے ذمہ دار ہشام عبدالعلی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
مقابلے میں شرکت کے مراحل مکمل ہونے اور ضروری جانچ پڑتال کے بعد الیکٹرانک نظام کے ذریعے قرعہ اندازی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا:
مقابلے میں شریک افراد کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جن میں سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے ۲ ہزار ۷۵ افراد کو خوش نصیب فاتح قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے وافد ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ مقابلہ حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام کی ان ثقافتی اور دینی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ان کا مقصد اہلبیت علیہمالسلام سے متعلق مناسبتوں کو منانا اور ان کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔
حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ ان کے فاتحین کے لیے نقد انعامات بھی مختص کرتا ہے، تاکہ عوام کو ثقافتی و دینی سرگرمیوں میں مزید شرکت اور دلچسپی کی ترغیب دی جا سکے۔





