حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام کے شعبہ تعلیم و ترقی نے مرکز برائے تزویراتی منصوبہ بندی و ترقی کے شعبے کے تعاون سے اس پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ایسے تربیتی عملے کی تیاری اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے جو علم کو مؤثر انداز میں دوسروں تک منتقل کرنے، مہارتوں کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
شعبہ تعلیم و ترقی کے سربراہ حسن الہنداوی نے حرم کے خبر رساں مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
پروگرام کے اس مرحلے میں آٹھ روزہ تربیتی کورس شامل ہے، جس کے مجموعی دورانیے میں ۴۰ گھنٹے کی تربیت دی جائے گی۔ یہ کورس تجربہ کار تربیت کاروں کی ایک ٹیم منعقد کرے گی۔
انہوں نے کہا:
کورس میں تربیتی مہارتوں کی ترقی اور شرکا کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد خصوصی موضوعات شامل ہیں، تاکہ وہ مؤثر انداز میں تربیتی پروگرام اور ورکشاپس منعقد کرنے کے قابل ہو سکیں۔
یہ مرحلہ سابقہ مراحل کے تسلسل میں حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جس کے تحت نوجوانوں کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبے میں ماہر افرادی قوت تیار کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ایسے تربیت یافتہ افراد تیار کرنا مقصود ہے جو علم کے فروغ، مسلسل ترقی کے کلچر کو مستحکم کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔



