سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام میں ذرائع ابلاغ کے فنی و پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ

حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ میڈیا نے حرم مقدس کاظمین کے میڈیا وفد کو اپنی فنی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں حاصل تجربات سے آگاہ کیا۔

مقدس حرموں میں میڈیا کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں، حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ میڈیا نے حرم مقدس کاظمین سے وابستہ الجوادین نیٹ ورک کے میڈیا وفد کی میزبانی کی۔ اس دورے کا مقصد میڈیا کے شعبے میں حاصل تجربات اور اداروں و میڈیا پلیٹ فارمز کے انتظام میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

وفد نے اس ادارے سے وابستہ میڈیا کے مختلف شعبوں اور حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک، ریڈیو اور خبر مرکز کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، میڈیا مواد کی تیاری اور انتظام کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر سے بھی وفد کو متعارف کرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا:

وفد کے ارکان نے اسٹوڈیو کے کنٹرول روم میں 4K ٹیکنالوجی سے لیس نشریاتی نظام کا مشاہدہ کیا اور وہاں موجود فنی سہولیات، جدید ٹیکنالوجی، میڈیا مواد کے انتظام کے طریقوں اور میڈیا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی حاصل کی۔

الجوادین نیٹ ورک کے سربراہ احمد جبار نے وضاحت کی کہ یہ دورہ میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، تجربات کے تبادلےبراہ راست نشریات، ویڈیو کی عکاسی اور پروگراموں کی تیاری کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی میڈیا سہولیات میں نمایاں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت کا واضح مشاہدہ یہاں کے اسٹوڈیوز اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی میں کیا جا سکتا ہے۔ اس نوعیت کے دورے حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے میڈیا شعبوں کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، تجربات اور کامیابیوں کا تبادلہ کرنا، پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا اور دینی و خبری پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔

اسی طرح، یہ باہمی تعاون میڈیا مواد کی تیاری کے طریقوں کو بہتر بنانے اور اسے زیادہ پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں ناظرین و سامعین تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے