حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے شعبۂ فکری و ثقافتی اور دارالقرآن کی نمائندگی میں شمالی عراق کے صوبوں میں معارف قرآنی کو عام کرنے اور معاشرے میں دینی و ثقافتی شعور کو بلند کرنے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام مرجعیت عالی دینی کے نمائندہ دفتر اور مختلف قرآنی اداروں کے تعاون و اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
دارالقرآن کے سربراہ جناب علاء محسن نے امام علی علیہالسلام پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
اس پروگرام کا پہلا مرحلہ صوبہ کرکوک کے علاقہ دومیز میں مسجد اور مصطفیٰ صلیاللہعلیہوآلہ امام باگاہ میں ایک علمی نشست کی صورت میں منعقد ہوا۔ جس کا عنوان ابتلا، ایک الٰہی سنت ہے، اس نشست میں نمونہ کے طور پر حضرت ایوب علیہالسلام کا قصہ پیش کیا گیا۔
محسن نے مزید کہا کہ:
اس نشست میں حضرت ایوب علیہالسلام کے قصے، اس میں پنہاں ایمانی دروس اور قرآنی اقدار کا جائزہ لیا گیا، وہ اقدار جو آزمائشوں اور سختیوں کے مقابلے میں صبر و استقامت کی صورت میں جلوہ گر ہوتی ہیں اور شرکاء کے دلوں میں قرآنی مفاہیم کو راسخ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ:
یہ پروگرام حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی ان کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں جو قرآنی ثقافت کے فروغ، اسلامی اقدار کی تقویت اور ایک باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے جاری ہیں، ایسا معاشرہ جو زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے اصول و اقدار قرآن کریم سے حاصل کرے۔





