سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی جانب سے ضرورت مند طلباء میں اسکول یونیفارم تقسیم

حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے مرکز امام علی علیہ‌السلام کی جانب سے نجف اشرف کے ضرورت مند طلبہ میں اسکول یونیفارم کی تقسیم معاشرے کے اس کمزور طبقے کی حمایت اور ان کی ضروریات پر خصوصی توجہ کا مظہر ہے۔

مرکز امام علی علیہ‌السلام نے یتیموں، ضرورت مندوں اور معذور افراد کی حمایت کے سلسلے میں نجف اشرف کے مختلف مراکز نگہداشت میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے اسکول یونیفارم تقسیم کی۔

مرکز کے خادم کرار ہادی کاظم نے امام علی پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

اس منصوبے کے تحت معذور افراد کے لیے قائم پانچ سے زائد مراکز شامل ہیں۔ ہر مرکز میں ۱۲۰ سے زائد طلبہ کو مکمل اسکول یونیفارم فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا:

ان اشیا کی تقسیم کا عمل سات روز سے زائد جاری رہے گا، تاکہ تمام متعلقہ مراکز کو اس منصوبے میں شامل کیا جا سکے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ان عزیز طلبہ کے درمیان خوشی اور مسرت پیدا کرنا ہے۔

معذور افراد کی معاونت کے ادارے سے وابستہ امیر قزوینی نے حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی مسلسل حمایت اور اس کے شفقت آمیز و سرپرستانہ کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

اس طرح کی خدمات معذورافراد کے حوصلے بلند کرنے اور ان کے درمیان خوشی و نشاط پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے ان نیکیوں اور خیر کے سلسلے کے تسلسل کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے معاشرے کے اس کمزور طبقے پرمسلسل توجہ دینے پر زور دیا۔ حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام ان انسانی اور فلاحی اقدامات کے ذریعے معذور افراد کی بنیادی ضروریات پوری کرنے ان کی حمایت کرنے اور معاشرے میں ان کے سماجی مقام کو مضبوط بنانے تاکید کرتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے