سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پانچواں بین الاقوامی ہفتۂ صادقین

پانچویں بین الاقوامی ہفتۂ صادقین کے پروگراموں کے ضمن میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے خدام کے ہونہار بچوں کی پذیرائی

رسول اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی نے تعلیمی مراحل مکمل کرنے والے خدامِ امیرالمومنین علیہ السلام کے ممتاز طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب صحنِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں واقع ہالِ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئی، جس میں نائب سیکریٹری جنرل اور مجلسِ انتظامیہ کے متعدد اراکین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مجلسِ انتظامیہ کے رکن خادم مصطفیٰ منیٰ نے خطاب کیا۔ انہوں نے خدام کے ممتاز طلبہ پر حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی خصوصی توجہ اور انہیں تعاون و حوصلہ افزائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلبہ کی علمی کاوشوں کو سراہنے اور انہیں مزید تعلیمی کامیابیوں اور امتیاز کے سفر کو جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کے سربراہ خادم وسام اسکندر نے بتایا کہ یہ تقریب حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایت پر رسول اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور آپ علیہ‌السلام کے گرامی قدر نواسے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ممتاز طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، جن کی تعداد 225 سے زائد تھی اور ان کا تعلق نجف اشرف کے مختلف اسکولوں سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز طلبہ کی حصولِ علم و معرفت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف اور انہیں اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ترغیب کے طور پر پیش کیا گیا۔

طلبہ کے والدین اور اہلِ خانہ نے خدامِ امیرالمومنین علیہ السلام کے بچوں کے لیے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی توجہ اور تعاون پر شکریہ اور تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کو طلبہ کی مزید کامیابی اور تعلیمی ترقی کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

یہ اعزاز پانچویں بین الاقوامی ہفتۂ صادقین کے پروگراموں کا حصہ ہے۔ اس مرحلے میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے والے ممتاز طلبہ و طالبات کی پذیرائی کی گئی، جبکہ آئندہ مرحلے میں ثانوی تعلیمی مراحل کے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ یہ اقدام حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے طلبہ کی علمی و تعلیمی ترقی کی سرپرستی اور ان کے تعلیمی سفر میں معاونت کے عزم کا مظہر ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے