مولاۓ کائنات کی محبت و نصرت
رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ نے امیرالمومنین علیہالسلام سے فرمایا:
«مَثَلُكَ مَثَلُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» آپ علیہالسلام کی مثال سورۂ توحید کی مانند ہے۔
- جو شخص اسے ایک مرتبہ پڑھے، گویا اس نے ایک تہائی قرآن پڑھا۔
- جو شخص اسے دو مرتبہ پڑھے، گویا اس نے دو تہائی قرآن پڑھا۔
- اور جو شخص اسے تین مرتبہ پڑھے، گویا اس نے پورا قرآن پڑھ لیا۔
یہی مثال آپ کی علیہالسلام محبت اور نصرت کے لیے ہے:
جو شخص آپ علیہالسلام سے دل سے محبت کرے، اسے تمام بندگان خدا کے اعمال کے ایک تہائی کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔
جو شخص آپ علیہالسلام سے دل سے محبت کرے اور اپنی زبان سے آپ علیہالسلام کی نصرت کرے، اسے تمام بندگان خدا کے اعمال کے دو تہائی کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔
اور جو شخص آپ علیہالسلام سے دل سے محبت کرے، اپنی زبان سے آپ علیہالسلام کی نصرت کرے اور اپنے ہاتھ سے آپ علیہالسلام کی مدد کرے، اسے تمام بندگان خدا کے تمام اعمال کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔
مآخذ
المحاسن، احمد بن محمد برقی، ج ۱، ص ۱۵۳
