سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

زائرین کی ضیافت و مہمان نوازی

 حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے زائرین کے لیے ضیافت کی خدمات

 مہمان سرا (مضیف) 

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام زائرین کے آرام، آسائش اور بہترین خدمت کے پیشِ نظر اپنے مرکزی مضیف (مہمان سرا) کے علاوہ حرمِ مقدس أمیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اطراف اور اس کی جانب آنے والی مختلف شاہراہوں پر درجنوں عارضی مضیف بھی قائم کرتا ہے، جہاں زائرین کی پرتکلف مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

زائرینِ کرام "مضیفِ امیرالمومنین” یا "مہمان سرائے امیرالمومنینؑ” کے عنوان سے آویزاں سائن بورڈز اور داخلی کتبوں کی مدد سے ان مقامات کو باآسانی پہچان سکتے ہیں۔

خدمات

اربعین کے زائرین میں روزانہ صبحانہ، دوپہر اور رات کے کھانے کی صورت میں لاکھوں متبرک غذائیں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ دن بھر مختلف اوقات میں متعدد ہلکے کھانے (میان وعدے) بھی زائرین میں پیش کیے جاتے ہیں۔

رسائی کا طریقہ

مرکزی مضیفِ امیرالمومنین علیہ السلام

حرمِ مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مغربی جانب، صحنِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے آخری حصے میں، مقامِ امام زین العابدین علیہ السلام کی سمت۔

مضیفِ امیرالمومنین علیہ السلام،نمبر ٢

حرمِ مقدس امیرالمومنین کے مرکزی مضیف کے بالکل سامنے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے