سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم امیرالمومین علیہ‌السلام کے حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا صحن اور شبستان کا تعارف

حرم مقدس امیرالمومین علیہ‌السلام کے صحنِ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کا تعارف

پوری دنیا سے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے حرم  آنے والے زائرین اور عاشقوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد نے حرم مقدس کے منتظمین کو حرم  مقدس کی توسیع کی جانب مائل کیا جس کا نتیجہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  کے توسیعی منصوبہ کی صورت میں نکلا جس کا پہلا مرحلہ حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا  کے نام سے صحن اور شَبستان کی تعمیر تھا۔

پوری دنیا سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں آنے والے زائرین اور عاشقوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد نے حرم مقدس کے منتظمین کو حرم  مقدس کی توسیع کی جانب مائل کیا جس کا نتیجہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  کے توسیعی منصوبہ کی صورت میں نکلا جس کا پہلا مرحلہ حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا  کے نام سے صحن اور شَبستان کی تعمیر تھا۔

یہ عظیم الشان منصوبہ دو اہم چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا: ایک تو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  کی توسیع جس کی تعمیر و مرمت صدیوں سے شیخ بہائی وغیرہ جیسے ایرانی دانشوروں کے ہاتھوں ہوئی تھی اور دوسرا پیغمبر اکرم صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ کی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے نام پر ایک لازوال یادگار قائم کرنا۔

اس عظیم تعمیری منصوبے کا پہلا قدم بہترین جگہ کا انتخاب تھا، مہینوں کی تحقیق کے بعد حرم مقدس کی مغربی جانب میں واقع رواق ابوطالب علیہ‌السلام  اور مقام امام سجاد علیہ‌السلام کے درمیان کی جگہ کو منتخب کیا گیا اور کام کا آغاز ہوا۔

دیواروں کو مضبوط بنانے کے لیے 25 میٹر اونچے تقریباً ایک ہزار ستون بنائے گئے۔ 150 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی زمین سے 17 میٹر تک مٹی ہٹائی گئی، جبکہ سطحی پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے اور زمین کھسکنے سے روکنے کے لیے مضبوط دیواریں تعمیر کی گئیں۔ یہ سب کام ایرانی انجینئروں نے انجام دیا۔

اسی طرح واٹر پروفنگ کا اہم مرحلہ ایرانی انجینئروں نے انتہائی مہارت سے انجام دیا، استعمال ہونے والا کنکریٹ بھی ایرانی انجینئروں کی ایک نئی اور مؤثر ایجاد تھی۔

حرم مقدس کے مرکزی گنبد کی کم اونچائی کے باعث، زائرین کے داخلے کے فوراً بعد گنبد نظر آئے، اس کے لیے ایرانی ماہرینِ تعمیرات نے زیرِ زمین تین اور اوپر ایک منزل پر مشتمل ڈیزائن تیار کیا جو ایک بہت مشکل کام تھا مگر وہ اس میں کامیاب رہے۔

اس وسیع منصوبے کی سہولیات کو شور شرابے کی مشکل سے بچانے کے لیے 500 میٹر دور بنایا گیا ہے، جو ہوا کی گردش، ٹھنڈک اور گرمی کو ایک لمبی سرنگ کے ذریعے صحن تک پہنچاتا ہے۔

حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے شبستان کا ڈیزائن اسلامی-ایرانی فنِ تعمیر پر مبنی ہے جسے ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے انجینئروں کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔

یہاں آپ اس صحن میں ایرانی-اسلامی فنِ تعمیر کے خوبصورت نمونے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ صحن زیارتی اور غیر زیارتی حصوں پر مشتمل ہے تاکہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی تمام ضروریات پوری ہو سکیں۔

الف) زیارتی حصہ

زیارتی حصہ 29 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں 4 مرکزی منزلیں اور تین نیم منزلیں شامل ہیں، اس کا کل رقبہ 85 ہزار مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ ایک لاکھ سے زائد زائرین کی گنجائش  ہے۔

اس میں درج ذیل سہولیات ہیں:

3 منزلہ شبستان اور کھلا صحن، دینی مدرسہ، طبی سہولیات کا حصہ، مکینیکل سہولیات، گودام، بیت الخلاء اور دیگر خدماتی مراکز۔

اس شبستان کی اندرونی سجاوٹ میں 1200 سے زیادہ ستونوں کی سنگ کاری قابل ذکر ہے، ہر منزل کے شبستان کو ایک مخصوص قسم کے پتھر سے سجایا گیا ہے اور اس میں 800 سے زیادہ اندرونی گنبد ہیں۔

ب) غیر زیارتی حصہ

غیر زیارتی حصے میں عجائب گھر، کتب خانہ، بیت الخلاء ، وضو خانہ، انتظامی عمارتیں، مہمان خانہ، ریسٹورنٹ اور مخصوص پارکنگ شامل ہیں۔

  • انتظامی اور معلوماتی مرکز

انتظامی اور معلوماتی مرکز چار ہزار چار سو مربع میٹر رقبے پر پندرہ ہزار مربع میٹر تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے جس میں انتظامی، فنی اور انجینئرنگ شعبے، کانفرنس ہال اور خدماتی ادارے شامل ہیں۔

  • کتب خانہ

کتب خانہ تین ہزار ایک سو مربع میٹر رقبے پر دو ہزار مربع میٹر تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ چھ منزلوں پر مشتمل ہے جس میں دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد کتابیں ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

  • مہمان خانہ

 مہمان خانہ اور حرم مقدس کا ریسٹورنٹ چار ہزار چار سو مربع میٹر رقبے پر چودہ ہزار پانچ سو مربع میٹر تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ قائم ہے جو ہر کھانے کے وقت دس ہزار گھانے تیار کر سکتا ہے۔

بیت الخلاء اور وضو خانہ

بیت الخلاء اور وضو خانہ پندرہ ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں نو سو بیت الخلاء کی سہولیات موجود ہیں، موجودہ صحن کے ارد گرد کی دیگر سہولیات کے ساتھ اس میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد زائرین کی خدمت کی گنجائش ہے۔

مخصوص پارکنگ

 مخصوص پارکنگ دس ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔

عجائب گھر

عجائب گھر تین ہزار ایک سو مربع میٹر رقبے پر اٹھارہ ہزار مربع میٹر تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ چھ منزلوں پر مشتمل ہے۔

حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا  کے صحن میں روشنیوں کے دلکش نمونے آپ موجودہ لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے