سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مشہور القاب اور کنیتیں

امیرالمومنین علیہ‌السلام کی سب سے مشہور کنیتیں اور القاب

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے کئی القاب اور کنیتیں ہیں جن میں سب سے مشہور اور معروف کنیت ابوالحسن ہے، یہ کنیت اور دیگر القاب آپ علیہ‌السلام کی شخصیت اور مقام کی عکاسی کرتے ہیں۔

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مشہور القاب اور کنیتیں

ابوالحسن

امیرالمومنین علیہ‌السلام کی سب سے مشہور کنیت أبو حسن یا ابوالحسن ہے، أبو حسین  اور أبو سِبطَین بھی دیگر معروف کنیتیں ہیں۔

ابو ریحانتین

ریحانتین سے مراد جنت کے دو پھول ہیں، یعنی امام حسن اور امام حسین علیہماالسلام ہیں، نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے اپنی شہادت سے قبل امیرالمومنین علیہ‌السلام کو ان دونوں ریحانوں کے حوالے سے سفارش فرمایا:

درود و سلام ہو آپ پر اے دو پھولوں کے والد، میرے ان دو پھولوں کا اس دنیا میں خیال رکھئے گا۔

ابو تراب

نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے جب امیرالمومنین علیہ‌السلام کو سجده میں دیکھا کہ اپنا چہرہ زمین پر رکھا ہوا ہے تو انہیں ابو تراب کا لقب بھی دیا۔

فرمایا: تشریف رکھئے اے ابو تراب ،راوی کہتا ہے: خدا کی قسم، امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نظر میں ابو تراب سے زیادہ کوئی بھی نام عزیز اور محترم نہیں تھا۔

ابو الائمہ

امیرالمومنین علیہ‌السلام کا ایک لقب أبو الائمہ بھی ہے۔ اس لیے کہ آپ علیہ‌السلام کے بعد سب معصوم آئمہ علیہم السلام آپ علیہ‌السلام ہی کی نسل سے ہیں۔

یہ لقب پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی اس حدیث سے لیا گیا ہے جو غدیر کے دن آپ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے ارشاد فرمائی:

مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّ عَلِیاً مِنِّی وَ أَنَا مِنْ عَلِی…وَ هُوَ …خَیرُ الْوَصِیینَ وَ زَوْجُ سَیدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ وَ أَبُو الْأَئِمَّةِ الْمَهْدِیینَ

(اے لوگو! علی علیہ‌السلام مجھ سے ہیں اور میں علی علیہ‌السلام سے ہوں۔۔۔ یہ بھترین وصیوں میں سے ہیں، عالمین کی عورتوں کی سردار (فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا)کے شوہر ہیں، ہدایت شدہ آئمہ علیہم السلام کے باپ ہیں)

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے القاب

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے بے شمار القاب ہیں، جیسے آپ علیہ‌السلام کی کرامات کی کوئی حد نہیں اسی طرح یہ القاب بلند مرتبہ اور مقدس ہیں، کیونکہ ان کا مقام بھی بلند اور عالی ہے۔

حیدر

امیرالمومنین علیہ‌السلام کا مشہور لقب حیدر ہے۔ ایک موقع پر آپ علیہ‌السلام نے فرمایا: میں وہی ہوں کہ میری ماں نے میرا نام حیدر رکھا ہے، یہ لقب دلوں میں خاص احترام اور ہیبت پیدا کرتا ہے۔

مرتضی

حدیث قدسی میں آیا ہے:

فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیها امیرالمومنین علیہ‌السلام سے راضی تھیں اور امیرالمومنین علیہ‌السلام بھی ان سے راضی تھے۔ اسی طرح خدا وند باری تعالی امیرالمومنین علیہ‌السلام کی رفتار و گفتار سے راضی تھا اور آپ علیہ‌السلام بھی خداوند عالم سے راضی تھے۔

باب مدینہ العلم

باب مدینه العلم یعنی شہر علم کا دروازہ

اس لقب کے بارے میں نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کے دروازہ ہے، جو بھی اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے وہ دروازے سے آئے۔

امیرالمومنین

نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے حضرت علی علیہ‌السلام کو امیرالمومنین کا لقب دیا اور فرمایا:

علی امیرالمومنین علیہ‌السلام پر سلام و درود بھیجو،یہ لقب آپ کے لیے خاص اور منفرد ہے حتی کسی اور امام یا معصوم کو بھی نہیں دیا گیا۔

دیگر القاب

نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے امیرالمومنین علیہ‌السلام کو دیگر القاب بھی عطا فرمائے، جیسے: سیّد المسلمین، امام المتقین، قائد الغر المحجلین، سیّد العرب، سیّد الأوصیا اور یعسوب المؤمنین۔

امیرالمومنین علیہ‌السلام کے قابل خفر القاب میں:

ولیّ اللہ، حبیب اللہ، عبد اللہ، اسد اللہ، سیف اللہ، وصیّ رسول اللہ، خلیفة رسول اللہ، اخو رسول اللہ، وصیّه و وزیره، فتی قریش، ذو القرنَین، قسیم الجنة والنار، الصدّیق الأكبر، الفاروق، یعسوب الدین شامل ہیں۔

یہ تمام القاب متعدد روایات سے ثابت ہیں اور قدیم و جدید علماء نے، مختلف مکاتب فکر کے ہونے کے باوجود ان کی تصدیق کی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے