سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ہمارے بابا علی

حرم امیر المومنینؑ کی طرف سے ’’ہمارے بابا علی‘‘ مھم کا آغاز

حرم امیر المومنینؑ نے مسلسل پانچویں سال ’’ہمارے بابا علی‘‘ کے نام سے ایک مہم صوبہ نجف کے دیہی اور محروم علاقوں میں شروع کی ہے۔

حرم  امیر المومنینؑ  کے خدماتی امور کے شعبے کے رضاکار خدام نے اس سماجی مہم کے آغاز کے لیے ایک ابتدائی نشست منعقد کی۔ اس سال کی سرگرمیوں کا خاص طور پر مقصد اس صوبے کے دور دراز علاقوں میں خدمت رسانی پر مرکوز ہے۔

اس شعبے کے ذمہ دار احمد زورکانی کا کنا ہے کہ: حرم امیر المومنینؑ کے تعلقاتِ عامہ کے شعبے کے تعاون اور صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ ضروری ہم آہنگی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ مہم کا عمل روانی سے آگے بڑھے اور اسکولوں میں خدمت رسان ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے باضابطہ اجازت نامے حاصل کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:

آستان مقدس علوی کی جانب سے حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے مینجمنٹ ڈیولپمنٹ اکیڈمی کے طلباء کے لیے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا: تمام تر سامان اور ضروری وسائل تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ انہیں شریک ٹیموں اور رضاکار گروپوں کے درمیان تقسیم کیا جا سکے۔

احمد زورکانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے: یہ مہم اسی ہفتے کے آخر میں شروع کی جائے گی اور ایک مقررہ مدت کے اندر سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ متعلقہ علاقوں کے طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں۔

مہم "ہمارے بابا علی ” حرم امیر المومنینؑ  کی ایک پہل ہے جو ۶ سال قبل  نجف اشرف میں شروع ہوئی تھی، جس کا مقصد طلبہ کے لیے ایک موزوں تعلیمی ماحول فراہم کرنا تھا۔

اس مہم میں بنیادی طور پر اسکولوں کی مرمت، میز اور کرسیاں فراہم کرنا اور دیگر ضروری تعلیمی وسائل مہیا کرنا شامل رہا ہے تاکہ طلبہ کے تعلیمی حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے