سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قرآن اور علی علیہ‌السلام ہمیشہ ساتھ ساتھ

قرآن اور علی علیہ‌السلام ہمیشہ ساتھ ساتھ

"علی علیہ‌السلام  قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علی علیہ‌السلام  کے ساتھ ہے، یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس پہنچیں۔"

عَلِی مَعَ الْقُرْآنِ وَ الْقُرْآنُ مَعَ عَلِی، لَا یفْتَرِقَانِ حَتَّى یرِدَا عَلَی الْحَوْضَ

"علی علیہ‌السلام  قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علی علیہ‌السلام  کے ساتھ ہے، یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس پہنچیں۔”

یہ حدیث شریف اہل بیت علیہم السلام کے طریقے سے اور اہل سنت کے طریقے سے، پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے اور سینکڑوں مصادر میں نقل کی گئی ہے۔ ایسی تعبیر کبھی بھی دوسرے اصحاب میں سے کسی ایک کے بارے میں نہیں آئی ہے۔

قرآن کریم نے مولائے متقیان، اسد اللہ، اذن اللہ، عین اللہ، ید اللہ، وجہ اللہ، ولی اللہ، حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ‌السلام  کا متعدد آیات میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر ذکر کیا ہے۔ جس میں سے اکثر کا محدود تعداد میں حوالہ دیا جاتا ہے۔

ہم ” علوی آیات ” کے حصے میں  وہ آیات پیش کریں گے جو حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام  کے بلند مرتبہ اور فضیلت کے بارے میں ائمہ معصومین کے کلام کے حوالے سے بیان کی گئی ہیں۔

ان میں سے کچھ آیات معروف خطاطی کے اساتذہ نے تحریر کیا ہے، جو "آیات علوم کی خطاطی کی نمائش” کے عنوان سے منتخب شکل میں اسی سیکشن میں پیش کی جائیں گی۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے