آج زیر بحث آیت سورہ تکویر کی آیت نمبر 27 ہے
اللہ تعالیٰ سورہ تکویر کی آیت 27 میں ارشاد فرماتا ہے:
"إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِكْرٌ لِلْعالَمينَ؛
یہ قرآن دنیا والوں کے لیے بس ایک نصیحت (یاد دہانی) ہے۔
امام باقر علیہالسلام فرماتے ہیں:
"إِنْ هُوَ إِلَّا ذِکْرٌ لِلْعالَمِینَ سے مراد امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام ہیں” [1]
جابر بن یزید روایت کرتے ہیں:
میں امام باقر علیہالسلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا: "بے شک حضرت علی علیہالسلام اپنے خطبے میں فرماتے تھے:… وہ یاد دہانی (ذکر) جو بھلا دی گئی اور جسے لوگوں نے کھو دیا، وہ میں ہوں، اور وہ راستہ جس سے (لوگ) پلٹ گئے، وہ میرا راستہ ہے۔” [2]
