اس مضمون میں زیر بحث آیت سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 69 ہے۔
خداوند سورہ عنکبوت (29) کی آیت 69 میں فرماتا ہے:
"وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ”
"اور جو لوگ ہماری خاطر (ہماری راہ میں) جہاد کرتے ہیں، ہم ضرور انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے،اور بے شک اللہ نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔”
امام باقر علیہالسلام :
آپ نے آیہ "وَ الَّذِینَ جاهَدُوا فِینا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنا” کے بارے میں فرمایا: "یہ آیت آل محمد صلیاللہعلیہوآلہ اور ان کے پیروکاروں کے بارے میں ہے۔” [1]
آپ نے یہ بھی فرمایا: "وَ الَّذِینَ جاهَدُوا فِینا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنا وَ إِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِینَ؛ ہمارے (اہل بیت) کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔” [2]
امیرالمؤمنین علی علیہالسلام :
"وَ إِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِینَ؛میں، وہ محسن (نیکوکار) میں ہوں۔” [3]
