ہر طرف سے بند ہو چکے تھے حق کے راستے
خون مانگتا تھا دین زندگی کے واسطے
دین کے اصول نے نائبِ رسول نے
زندگی کا قرض اپنے خون سے چکا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ سلام اللہ علیہا کے چین نے
ہولناکیوں میں موت کے حیات کھو گئی
کفر کی گھٹا اٹھی رہِ نجات کھو گئی
شاہِ ذوالجلال نے سیدہ سلام اللہ علیہا کے لال نے
ایسے وقت میں شعورِ آگہی عطا کیا