ہر طرف سے بند ہو چکے تھے حق کے راستے / خون مانگتا تھا دین زندگی کے واسطے
دین کے اصول نے نائب رسول نے / زندگی کا قرض اپنے خون سے چکا دیا
دین کو بچا لیا / فاطمہ سلاماللہعلیہا کے چین نے
ہولناکیوں میں موت کے حیات کھو گئی / کفر کی گھٹا اٹھی رہ نجات کھو گئی
شاہ ذوالجلال نے سیدہ سلاماللہعلیہا کے لال نے / ایسے وقت میں شعورِ آگہی عطا کیا