یہ واقعہ جنگِ احد کا ہے جب ایک شخص پشت سے مولا علی علیہ السلام کی طرف بڑھا تاکہ آپ پر وار کرے، لیکن آپ کے رعب و جلال سے اس کی تلوار ہاتھ سے گر گئی۔ وہ شخص کہنے لگا: "یا علی! اپنی تلوار مجھے دے دیجیے!” مولا علیہ السلام نے اپنی تلوار اس کے سامنے پھینک دی۔ وہ گھبرا گیا اور حیرت سے کہنے لگا: یا علی! آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے قتل کے ارادے سے آ رہا تھا پھر بھی آپ نے تلوار دے دی؟ فرمایا: تب تک تو قاتل تھا، اب تو سائل ہے؛ اور علی سائل کو رد نہیں کرتا۔ اس نے پوچھا: کیا یہ آپ کا ذاتی کردار ہے یا دین نے یہ سکھایا ہے؟ فرمایا: یہی میرا دین ہے، جو میں کر رہا ہوں یہی میرا دین ہے۔ اس نے کہا: اگر یہی آپ کا دین ہے، تو میں آپ کے دین پر ایمان لاتا ہوں؛ مجھے کلمہ پڑھا دیجیے۔
مناقب آل أبي طالب، ابن شهر آشوب، ج۴، ص۲۴۷