سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عید غدیر کی فضیلت

 آخر عیدِ غدیر کی اتنی فضیلت کیوں بیان کی جاتی ہے؟ جیسا کہ آپ سنتے رہتے ہیں کہ عیدِ غدیر میں کھانا کھلائیں تو کتنے انبیاء علیہم‌السلام کا ثواب ملتا ہے، لباس پہننا اور یہ سب؛ یہ آخر اتنا کیوں ہے؟ یہ دن کیوں اتنا منفرد ہے؟ کیوں عیدِ غدیر کو ‘عید اللہ الاکبر’ (اللہ کی سب سے بڑی عید) ‘ کہا جاتا ہے؟ اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے ولایت؛ یعنی ولایتِ علی ابن ابی طالب علیہ‌السلام۔ اور اس دن ہی اس ولایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ جتنی بھی چیزیں ہیں، چاہے وہ نماز ہو، روزہ ہو، حج ہو یا زکوٰۃ ہو؛ حتیٰ آپ دیکھتے ہیں کہ نہ عیدِ قربان اور نہ عید الفطر، کوئی بھی چیز بغیر ولایت کے کمپلیٹ (مکمل) نہیں ہوتی ہے۔
الأمالی، شیخ صدوق، ج۱، ص۱۲۵ إقبال الأعمال، سید بن طاووس، ج۱، ص۴۷۵ الأمالي، شیخ طوسی، ج۱، ص۱۳۲ السرائر، ابن ادریس، ج۳، ص۶۴۰ بصائر الدرجات، شیخ صفار، ج۱، ص۵۱۵

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے