سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

کجاووں کا منبر

 اب میں بتاتا ہوں کہ منبر کیسے بنے گا۔ یہ سارے کجاوے جو اونٹ کے ہیں، میں اِن کی ترتیب بتاتا ہوں؛ پہلے اکہرہ رکھو، پھر دوہرا، پھر تیہرا، پھر چوہرا، اور اِس طرح سیڑھیاں بنتی جائیں گی۔ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ لَمَّا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ نَزَلَ فِي غَدِيرِ خُمٍّ ، فَأَمَرَ أَنْ يُجْمَعَ رِحَالُ الْإِبِلِ نبی کریم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے کجاووں کا منبر بنوایا۔(عوالم العلوم، بحرانی، ج۱۵، ص۳۷۷)
ایک انوکھا منبر بنا۔ کیسا منبر بنا؟ کبھی ایسا منبر بنا ہی نہیں تھا۔ اُس کے بعد جب ولایت کا اعلان ہو گیا، تو جلدی جلدی کجاوے دوبارہ اونٹوں پہ رکھے گئے۔ وہ منبر امت سے بنوایا اور پھر امت سے ہی تڑوایا؛ یعنی امت سے منبر بنوایا اور امت سے تڑوایا۔
فرمایا کہ وہ منبر جس پہ ولایتِ علی علیہ‌السلام کا اعلان ہوا ہے، اسے بنوا کے تڑوا دیا گیا تاکہ اب (اُس خاص منبر پر) کوئی اور بیٹھ نہ سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے