سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مسلمانوں کی سب سے بڑی عید

مسلمانوں کی سب سے بڑی عید

مسلمانوں کی سب سے بڑی عید جناب سالم کی روایت امام جعفر صادق علیہ‌السلام سے

سالم کہتے ہیں:

میں نے امام جعفر صادق علیہ‌السلام سے پوچھا: کیا مسلمانوں کے لیے جمعہ، عید قربان اور عیدِ فطر کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟

امام علیہ‌السلام نے فرمایا: ہاں، ایک ایسی عید ہے جس کی حرمت اور بزرگی ان سب سے زیادہ ہے۔

میں نے عرض کیا: میں آپ علیہ‌السلام پر فدا ہو جاؤں! وہ کون سی عید ہے؟

امام علیہ‌السلام نے فرمایا: یہ وہ دن ہے جس میں رسول خدا صلی‌اللہ‌علیه‌وآلہ نے امیرالمومنین علی علیہ‌السلام کو بطور جانشین منصوب کیا اور فرمایا: جس کا میں مولا ہوں، علی اس کے مولا ہیں۔

میں نے عرض کیا: وہ کون سا دن ہے؟

امام علیہ‌السلام نے فرمایا: وہ دن، اٹھارہ ذی‌الحجّہ ہے۔

میں نے عرض کیا: اس دن ہمیں کیا عمل کرنا چاہیے؟

امام علیہ‌السلام نے فرمایا: اس دن روزہ رکھ کر، عبادت کر کے اور محمد و آل محمد صلوات‌اللہ‌علیہم‌اجمعین کا ذکر کر کے اللہ کا شکر بجا لاؤ۔ کیونکہ رسول خدا صلی‌اللہ‌علیه‌وآلہ نے امیرالمومنین علیہ‌السلام کو وصیت فرمائی تھی کہ وہ اس دن کو عید منائیں۔ اسی طرح تمام انبیا علیہم‌السلام بھی اپنے اوصیا اور جانشینوں کو وصیت کرتے تھے کہ وہ اس دن کو عید قرار دیں۔

ماخذ
الکافی، شیخ کلینی، ج ۴، ص ۱۴۹

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے