سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے اعلیٰ وفد کی حجت‌الاسلام بحرالعلوم کی مجلس ترحیم میں شرکت

نجف اشرف میں حجت‌الاسلام و المسلمین سید محمدعلی بحرالعلوم قدس سره کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی، جس میں حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے متولی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ وفد، علما، اساتذہ، طلاب اور عراقی عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

نجف اشرف میں آج صبح حجت‌الاسلام و المسلمین سید محمدعلی بحرالعلوم قدس سره کی مجلس ترحیم نہایت احترام اور دینی وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے متولی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے شرکت کی، اس کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز اساتذہ، طلاب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عراقی عوام نے بھی اس مجلس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مرحوم عالم دین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ مجلس، سید بحرالعلوم کی دینی خدمات، تقویٰ، علمی مقام اور اہلِ نجف و حوزہ علمیہ سے ان کی گہری وابستگی کی یادگار تھی، جس میں ہر دل غمگین نظر آیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے