حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے 17مراکز سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،امیرالمؤمنین علیہالسلام کے زائرین کو روزانہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
یہ اعداد و شمار صرف زائرین کو دیے جانے والے کھانے کے ہیں، اس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خادمین کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے فاسٹ فوڈ، پھل، جوس اور دیگر اشیاء شامل نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے صفر کی ساتویں تاریخ سے روزانہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانے تقسیم کرنا شروع کر دیے، جن میں کھانے کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں جوس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی شامل ہیں، یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ 15 سے 19 صفر تک تقسیم کی مقدار بڑھنے کی توقع ہے۔
زائرین کے مہمان خانہ کے سربراہ جناب اثیر تمیمی نے بتایا کہ مقداد نامی مرکزی باورچی خانے کا ان اعداد و شمار میں سب سے بڑا حصہ ہے جو روزانہ 80 ہزار کھانے تیار کرتا ہے اور اس کی تعداد 1 لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے،یہ کھانے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مرکزی مہمان خانے میں بھیجے جاتے ہیں، جہاں روزانہ دوپہر اور رات کے وقت 60 ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں،یہ تمام خدمات امام زین العابدین علیہالسلام ضیافت اسٹیشنز کی مدد سے فراہم کی جاتی ہیں۔
دیگر خدمتی مراکز میں روزانہ کھانے کی تقسیم کا اوسط 3ہزار سے 40 ہزار کھانوں کے درمیان ہوتا ہے، یہ تعداد زائرین کی تعداد اور اس اسٹیشن کی جگہ کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔
- زائرین کا مہمان خانہ: 60ہزار کھانے
- مرکز امام زین العابدین علیہالسلام : ہلکے کھانے اور مشروبات کی تقسیم، 24 گھنٹے خدمت
- مقداد رضواناللہتعالیعلیہ مرکزی باورچی خانہ: 80 ہزار کھانے
- مالک اشتر رضواناللہتعالیعلیہ مرکز : 25 ہزار کھانے
- اربعین پیدل مارچ میں پول نمبر 96 پر مرتضی قیامگاہ: 30 ہزار کھانے
- عمار بن یاسر مہمان خانہ: 45 ہزار کھانے
- بائی پاس روڈ پر امام رضا علیہالسلام مرکز: 20 ہزار کھانے
- مرکز امام حسین علیہالسلام: 8 ہزار کھانے
- موکب قہرمان خیبر، باب طوسی کے قریب: 30 ہزار کھانے
- اربعین پیدل مارچ میں پول نمبر 234 پر مرکز ابناء امیرالمؤمنین علیہالسلام: 8 ہزار کھانے
- اربعین پیدل مارچ میں پول نمبر 99 پر قیامگاہ کرار 6 ہزار کھانے
- موکب امام حسن علیہالسلام: 25 ہزار کھانے
- مرکز ابوذر غفاری رضوان اللہ تعالی علیہ: 18 ہزار کھانے
- پارکنگ کے تہہ خانہ میں موکب رسول اعظم صلیاللهعلیہوآلہ،: 14 ہزار کھانے
- اربعین پیدل مارچ میں پول نمبر 196 پر مرکز امام جعفر صادق علیہالسلام: 3 ہزار سے زائد کھانے
- صحن حضرت زهرا سلاماللہعلیہا میں رضاکار خادمین مرکز : مرکزی مہمان خانے مقداد میں تیار کیے جانے والے 12 ہزار کھانے
- اربعین پیدل مارچ میں پول نمبر 670 مرکز زائرین، الحیدریہ، شمالی نجف: تعداد : آزاد











