سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام کا پرچم ہدیہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام کا پرچم ہدیہ

زیارت اربعین کے دوران خصوصی ثقافتی اور مذھبی تقریب میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اپنے معزز اراکین میں سے ایک رکن حیدر العیساوی اور شعبہ تعلقات عامہ کے گروپ کی موجودگی میں حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام کا پرچم بطور ہدیہ وصول کیا۔

یہ تقریب 17 صفر کو امام علی ابن موسی الرضا علیہ‌السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔

پرچم کشائی کی تقریب حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مہمان خانہ میں دونوں حرموں کے خدام کی موجودگی میں ہوئی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ صاحب البصیصی نے کہا کہ حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام کے خادمین کا استقبال ہماری اس مہمان نوازی کا حصہ ہے اور یہ ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب لاکھوں زائرین حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زیارت میں مشغول ہیں۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ، اپنی پوری طاقت اور کوشش کے ساتھ، 17 سے زیادہ میزبانی اور آرام گاہوں میں زائرین کو خدمات فراہم کررہا ہے اور انہیں ہر طرح کی خدمات پیش کررہا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے