سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

وافد

’’وافد‘‘ اپلیکیشن کی صورت میں حرم امیر المومنین کی جانب سے زائرین کی خدمات کا سلسلہ

علوی حرم سے منسلک انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز نے "وافد” ایپلی کیشن کے ذریعے خاص طور پر اربعین زائرین کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سروس شروع کی ہے۔

یہ ایپلیکیشن مختلف طریقوں سے زائرین کے لئے فائدہ مند ہے، جس کا مقصد زائرین کی حفاظت کو بڑھانا اور اربعین کی زیارت کے دوران ان کی رہنمائی کرنا ہے۔

زائرین کی خدمت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال

شعبہ ٹیکنالوجی کے انچارج جناب ھشام عبد علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا: حرم امیر المومنین کی جانب سے  اربعین کی زیارت کے دوران فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے فریم ورک میں، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر نے "وافد” ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف ڈیجیٹل پروگرام شروع کیے ہیں، جن کا مقصد زائرین کی خدمت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور ضروری معلومات اور رہنمائی کی فوری اور آسانی سے فراہمی ہے۔

مختلف خدمات

انہوں نے  بتایا: اس ایپلی کیشن میں مختلف خدمات شامل ہیں جن میں طبی مراکز کے محل وقوع کا تعین، طبی مراکز کی سمت، پارکنگ کی جگہ کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ حرم امیر المومین  کے مہمان خانے میں ریزرویشن کروانے کے ساتھ ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے اعزازی طور پر خادم بننے کا امکان موجود ہے۔ اس کے علاوہ اربعین کے لیے ایک خصوصی ثقافتی مقابلہ، جس میں بیس سوالات شامل ہیں، اس پروگرام میں شامل ہیں، اور جیتنے والوں کو منتخب کرنے اور انہیں قیمتی انعامات دینے کے لیے روزانہ 20 قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔

اربعین کے زائرین کی خدمت کے لئے ڈیجیٹل خدمات

عبد علی نے مزید کہا: ستون نمبر 96 میں زائرین کے موبائل فون چارج کرنے اور مرمت کرنے کے لیے ایک مرکز بنایا گیا ہے جسے زائرین کربلا معلی کی زیارت کے دوران استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ کارروائی علوی حرم کی کوششوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاکہ زائرین کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو اور اس سفر کے دوران انہیں مدد اور خدمات فراہم کی جائیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے