حرم امیر المومنین علیہ السلام سے منسلک موکب امام جعفر صادق علیہ السلام چوبیس گھنٹے اربعین زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
جیسے جیسے اربعین کے ایام قریب آرہے ہیں اور زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، حرم امیر المومنین علیہ السلام کے خادمین کی کوششوں سے زائرین کے استقبال اور خدمت کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔
مختلف اور چوبیس گھنٹے خدمات کا سلسلہ
اس موکب کے انچارج سلام جابری نے ایک انٹرویو میں بتایا: یہ موکب روزانہ چوبیس گھنٹے زائرین کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کر رہا ہے اوسطا روزانہ ۲۰۰ بوتلیں تقسیم ہو رہی ہے اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ ان میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
کھانے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ رات ۱۲ بجے سے صبح ۷ بجے تک ۵۰۰ سے زیادہ کھانے زائرین کے درمیان تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔
اسی طرح زائرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ ۷۵۰ سے زیادہ ناشتے اور جوس کے علاوہ تازہ پھلوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ کوششیں ان خدمات کے تسلسل کا حصہ ہیں جو حرم امیر المومنینؑ پورے عراق اور دیگر ممالک کے اربعین زائرین کے لیے بہترین سہولیات اور مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے۔