روضہ امیر المومنینؑ کے متولی سید عیسیٰ الخراسان نے صحن حضرت زہرا(س) میں واقع انتظامی احاطے میں نجف اشرف کے گورنر یوسف کاناوی کے ہمراہ روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے وزیر حمل و نقل جناب رزاق السعداوی کا استقبال کیا۔
اس ملاقات کے بارے میں حرم مقدس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب صاحب البیسی نے کہا: آستان کے متولی نے وزیر السعدوی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان وسیع خدمات کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ فراہم کی جو حرم مقدس، زائرین کو فراہم کرتا ہے، خاص طور پر اربعین کے دوران، بشمول نقل و حمل سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی اور اربعین کے بعد زائرین کی واپسی کے عمل کی تیاری۔
انہوں نے مزید کہا: نقل و حمل کے وزیر نے اپنی طرف سے، پورے عراق اور بیرون ملک سے نجف اشرف آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے حرم مقدس کے عملے، خادمین اور رضاکاروں کی عظیم اور بے لوث کوششوں کو سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ حرم امیر المومنینؑ کے متولی اور پورا عملہ اس وقت اربعین کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہے؛ بالخصوص وہ زائرین وہ کربلا کی طرف روانگی سے قبل نجف اشرف میں امیر المومنین کے حرم مقدس کی زیارت کے لئے تشریف لائے ہیں۔