سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ابوذر غفاری

حرم امیر المومنین، مھمان خانہ ابوذر غفاری کی جانب سے روزانہ ۱۸ ہزار کھانے تقسیم

حرم امیر المومنینؑ اربعین کے زائرین کی مہمان نوازی کی خدمات نجف اشرف شہر میں اپنے وسیع مقامات بشمول مہمان خانہ ابوذر غفاری کے ذریعے فراہم کر رہا ہے جو انجینئرنگ اور تکنیکی امور کے شعبہ سے وابستہ ہے۔ یہ خدمات حرم امیر المومنینؑ کے سالانہ پروگرام کے فریم ورک کے اندر انجام دی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو جذب کیا جا سکے۔

روزانہ ۱۸ ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم

 اس مرکز کے انچارج انجینئر حمودی نے ایک انٹرویو میں  کہا ہے کہ: انجینئرنگ اور تکنیکی امور کے شعبے میں کام کرنے والے خادم، بشمول انجینئرز اور ٹیکنیشنز، ہر روز امیر المومنینؑ کے مزار پر ہزاروں زائرین کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔ زائرین کو روزانہ 18,000 سے زائد مختلف کھانے بشمول ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے ساتھ ٹھنڈے جوس اور پھل فراہم کیے جاتے ہیں۔

شب و روز خدمت کا سلسلہ جاری

حمودی نے مزید کہا:  یہ مرکز 8 صفر سے اپنی سرگرمیاں شروع کرے گا اور اس ماہ کی 18 تاریخ تک خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ اس کے بعد ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کی مناسبت سے حرم امیر المومین پر حاضر ہونے والے زائرین کی خدمت کے لئے تیاری کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عملہ صبح پانچ بجے اپنا کام شروع کرتا ہے اور چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ حرم امیر المومنینؑ نے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام محکموں کو متحرک کر دیا ہے۔ ان خدمات میں پرانے شہر میں کھانوں کی تقسیم کے ۱۷ مراکز  قائم کرنا اور زائرین کے پیدل چلنے کے راستے بنانا شامل ہیں، اس کے علاوہ 20 سے زیادہ مراکز پر زائرئن کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے