سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مسائل شرعی

زائرین کی رہنمائی کے لئے صحن علوی کے اطراف میں مسائل شرعی کے جوابات کے مقامات کا آغاز

ان دنوں شہر نجف اشرف اربعین زیارت کے احیاء کے لیے لاکھوں زائرین کی کربلا کی طرف مشی  کا نقطہ آغاز ہے۔ اس سلسلے میں روضہ علوی کے مذہبی امور کے محکمہ نے مسائل شرعی کے جوابات  کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے، جو علوی شریف صحن کے اندر اور اس کے ارد گرد موجود ہیں تاکہ زائرین کی خدمت کے لئے آمادہ ہے۔

۲۰ سے زیادہ فقھی مسائل کے جوابات کے مراکز حوزہ علمیہ کے طلاب کی زیر نگرانی

 اس شعبہ کے سربراہ شیخ کرار خفاجی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے: اس شعبہ نے مشاورت کے لیے 20 سے زیادہ مراکز تیار کیے ہیں، جن میں سے 6 خاص طور پر خواتین کے لیے ہیں اور حوزہ علمیہ کے اساتید اور طلبہ کے ایک گروپ کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد مذہبی رہنمائی فراہم کرنا اور زائرین کے راستے میں درکار مذہبی اور فقہی سوالات کے جوابات دینا ہے۔ یہ سرگرمیاں صفر کے آخر تک جاری رہیں گی۔

مختلف مذھبی پروگرام

انہوں نے مزید کہا: مختلف مذہبی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئی ہیں، جن میں منبر حسینی، صبح اور شام کے وقت دینی رہنمائی کے پروگرام شامل ہیں، اور ان کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت کو زندہ رکھنا اور زائرین کی دینی اور سماجی بیداری کو تقویت دینا ہے۔

یہ مراکز  مذہبی، طبی اور لاجسٹک خدمات کا حصہ ہیں جو مزار مقدس امیر المومنین نے ہمیشہ لاکھوں زائرین کے لئے فراہم کی ہیں  تاکہ اربعین کے دوران مذہبی رسومات کی انجام دہی میں آسانی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے