حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ہدایت اور زائرین کے مہمانخانے کی نگرانی میں زائرین اربعین کے لیے دوسرا خدمترسانی مرکز باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، یہ نیا مرکز، مہمان خانے کے مرکزی اسٹیشن کے سامنے واقع ہے جس کا مقصد زائرین کو بہتر، فوری اور مسلسل خدمات فراہم کرنا ہے۔
مرکزی مہمانخانے کے لیے معاون اسٹیشن
اس اسٹیشن کے نگران جناب علی کامل نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسٹیشن مہمان خانہ کے مرکزی اسٹیشن کے ذیل میں ہے، زائرین جب وہاں سے بنیادی ضیافت حاصل کر لیتے ہیں، تو ہمارے اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں جہاں ہم انہیں ٹھنڈا پانی، جوس، اور چائے فراہم کرتے ہیں۔
24 گھنٹے بلاوقفہ خدمات
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسٹیشن چوبیس گھنٹے فعال ہے،یہاں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مہمانخانے سے وابستہ خادمین اور رضاکارانہ طور پر شریک افراد خدمات انجام دے رہے ہیں، تمام ضیافتی اشیاء مہمانخانے کے مرکزی اسٹیشن سے فراہم کی جاتی ہیں، اور یہ اسٹیشن زیارت اربعین کے اختتام تک فعال رہے گا۔
زیارتِ اربعین کے بعد بھی خدمات کا تسلسل
علی کامل نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ زیارت اربعین کے بعد زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، اس لیے خدمات ماہ صفر کے اختتام تک جاری رہیں گی، اسی طرح، پیغمبر اکرم صلیاللهعلیہوآلہ کے یومِ وصال کی مناسبت سے جو زائرین نجف اشرف آتے ہیں، ان کے لیے بھی ضیافتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے وسیع خدماتی نیٹ ورک کی جھلک
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے زائرین اربعین کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے 18 ضیافتی اسٹیشنز قائم کیے ہیں، جہاں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے تبرکاتی کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ
طبی و صحت مراکز
پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اسپورٹ اسٹیشنز
زائرین کے لیے آرام گاہیں اور رہائشی سہولیات
نجف تا کربلا پیدل مارچ کے راستے میں زائرین کے لیے خدماتی مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔










