سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

وفد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی دعوت پر آنے والے ہندوستانی وفد کا زیارتی سفر مکمل

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کے لیے ترتیب دیا گیا زیارتی سفر مکمل ہو گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کے لیے زیارتی سفر کا انتظام کیا گیا تھا جس میں عراق کے تمام مقدس حرموں کی زیارت شامل تھی

یہ سفر، جو ہفتہ مولود کعبہ کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ہندوستان میں منعقد ہونے والی قرآنی محفل میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے تھا، ایک جامع عبادتی اور ثقافتی پروگرام کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس زیارتی سفر کا مقصد ان کی قرآنی کامیابیوں کی تعظیم اور انہیں مقدس حرموں کی مفت زیارت فراہم کرنا تھا۔

حرم مقدس کے فارنرز کے امور اور رابطہ عامہ کے عہدیدار مہند الجمالی نے اس حوالے سے کہا کہ اس سفر کے دوران، ہندوستانی وفد نے عراق کے مختلف صوبوں میں واقع حرمہائے مقدس اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کی،اس سفر کو خصوصی میڈیا کوریج حاصل تھی اور وفد کے ارکان نے پہلی بار عراق آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنی زندگی کا ایک روحانی اور معنوی سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا شعبے نے اس سفر کے مختلف مراحل اور وفد کی حرم مقدس میں موجودگی کی دستاویزی فلم بنائی، وفد کے ارکان نے اس زیارت کو اپنی زندگی کا ایک ناقابل فراموش روحانی تجربہ قرار دیا۔

یہ منصوبہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے اسلامی قوموں کے ساتھ ثقافتی اور دینی تعلقات کو مستحکم کرنے اور اہل بیت علیہم‌السلام کی محبت و ولایت کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے