حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ انتظامات نے زیارت اربعین کے لیے ایک مکمل اور مضبوط سکیورٹی و خدماتی منصوبے کا آغاز کیا ہے،جس کا مقصد ملک و بیرونِ ملک سے آنے والے لاکھوں زائرین کو محفوظ، منظم اور آرام دہ زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے، خاص طور پر اس وقت جب نجف اشرف، امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے بعد، زائرین کربلا کی جانب پیدل روانہ ہوتے ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام اور اطراف میں وسیع نگرانی
شعبے کے ترجمان جناب مصطفی فتلاوی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام، اس سے ملحقہ راستوں، اطراف کی سڑکوں اور زائرین کی رہنمائی کے مقامات سمیت تمام اہم نکات پر لاگو ہو رہا ہے، جس کا مقصد گاڑیوں اور زائرین کی آمد و رفت کو منظم بنانا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حفاظتی اقدامات
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے جدید سی سی ٹی وی کیمرے 24 گھنٹے فعال رکھے گئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کی مشکوک نقل و حرکت پر فوری نظر رکھی جا سکے،وائرلیس مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر تیار ہے جو اطلاعات کی بروقت اور درست ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔
حرم مقدس میں داخل ہونے والے راستوں پر سخت سکیورٹی
جناب فتلاوی کے مطابق انتظامی شعبے کی صدارت میں متعدد خصوصی اجلاس منعقد ہوئے ہیں، تاکہ خادمین اور جدید جانچ پڑتال کے آلات کی مدد سے صحن حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا اور اس کے داخلی راستوں پر مکمل سکیورٹی فراہم کی جا سکے تاکہ زائرین کی آمد کو منظم اور محفوظ بنایا جائے۔
بھیڑ کرنے اور آرام دہ سفر کے لیے اقدامات
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کا ایک اہم پہلو بھیڑ کو کم کرنا ہے،اس مقصد کے لیے اطراف کی سڑکوں پر مخصوص رکاوٹیں نصب کی گئی ہیں اور اقامتگاہوں کو آہنی تاروں سے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ زائرین آرام کے دوران خود کو محفوظ محسوس کریں اور آسانی سے نقل و حرکت کر سکیں۔
گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے پانچ خصوصی مراکز
فتلاوی نے بتایا کہ پانچ اہم مقامات پر گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں:
1. حرم مقدس کا شمالی حصہ
2. میدان امام صادق علیہالسلام
3. صحن حضرت فاطمہ زہراؑ سلاماللہعلیہا
4. امام رضا علیہالسلام سٹی
5. المرتضیٰ اقامتگاہ (نجف سے کربلا کے راستے میں ستون نمبر 96 کے قریب)
یہ مراکز درج ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں:
جدید صوتی نظام
معلومات کا اندراج
مقامی و بین الاقوامی کال کی سہولت
مفت انٹرنیٹ
بچوں اور بزرگوں کے لیے مخصوص خدمات
خادمین کی تربیت کے لیے جدید ورکشاپس
رواں سال کے منصوبے میں خادمین کے لیے جدید تربیتی ورکشاپس بھی شامل ہیں جن میں درج ذیل موضوعات پر تربیت دی گئی:
الیکٹرانک آلات کا استعمال
سکیورٹی معلومات
بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی مہارت
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام زائرین کی خدمت میں پیش پیش
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ہمیشہ زیارت کے عمل کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کو اہمیت دی ہے،اس منصوبے کے ذریعے اربعین کے عظیم سفر کا نقطۂ آغاز امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کو زائرین کے لیے زیادہ سہل، بامعنی اور بامقصد بنایا جا رہا ہے۔





