سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کی جانب سے اربعین زائرین کے لیے "استراحتگاہ المرتضیٰ" کی تیاری

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کی جانب سے اربعین زائرین کے لیے "استراحتگاہ المرتضیٰ” کی تیاری

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ نے امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے "استراحتگاہ المرتضیٰ” کے اطراف واقع اراضی کو تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ استراحتگاہ نجف سے کربلا کے راستے میں، ستون نمبر 96 کے قریب واقع ہے اور اربعین کے موقع پر زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مخصوص کی جا رہی ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے جناب زید کریم محمد نے بتایا کہ ماہرانہ ٹیموں نے زمین ہموار کرنے اور کھدائی کا آغاز کر دیا ہے، جو حرم مقدس کے انجینئرنگ اور فنی شعبے کے تعاون سے انجام پا رہی ہیں، اسی دوران استراحتگاہ کے بیرونی حصے میں فرش سازی اور کنکریٹ ڈالنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس منصوبے میں تین پانی کے کنوؤں کو مکمل طور پر تیار کرنے کا عمل بھی شامل ہے تاکہ زائرین کے لیے پینے کے پانی کی سہولت دستیاب ہو، استراحتگاہ المرتضیٰ کی مکمل تزئین و آرائش اور مرد و خواتین زائرین کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

جناب محمد نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ زائرین کے لیے ایک مکمل طبی یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ صحت و علاج کی سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں اور استراحتگاہ کے بیرونی ماحول کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ زائرین کو ایک محفوظ، آرام دہ اور پرسکون فضا میسر آ سکے۔

واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے اُس جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جو اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے