حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وابستہ مرکز برائے ایتام و محتاجین کے تعاون سے اس مرکز میں پہلے سے درج شدہ خاندانوں کے درمیان ماہ رمضان کی مناسبت سے ۳ ہزار سے زیادہ اشیائے خورد نوش کے پیکٹ تقسیم کیے۔
اس مرکز کے ذمہ دار کرار التمیمی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف اور اس کے گرد و نواح میں موجود اس مرکز میں پہلے سے درج شدہ خاندانوں کے درمیان ۳ ہزار سے زیادہ اشیائے خورد نوش کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف قسم کی اشیائے خورد نوش پر مشتمل ایک پیکیج سلسلہ وار طریقے سے نظم و ضبط کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا تاکہ یقین ہو جائے کہ یہ پیکیج واقعی ضرورت مند لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔





