سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امام حسینؑ کی خادم خواتین کا حرم مقدس امیرالمومنینؑ کا دورہ

حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام کی خدام خواتین کا حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کا دورہ

حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام کی خدام اور مختلف صوبوں سے اس حرم مقدس سے وابستہ دیگر ادارہ جات کی خواتین کے ایک وفد نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کا دورہ کیا

حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام کی خدام اور مختلف صوبوں سے اس حرم مقدس سے وابستہ دیگر ادارہ جات کی خواتین کے ایک وفد نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کا دورہ کیا اور واقعۂ کربلا پر حضرت امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بارگاہ میں تسلیت پیش کی،حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی انتظامیہ نے اس وفد کی میزبانی کی۔

مقدس حرموں کے درمیان ہم آہنگی

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ امورِ خواتین کی ذمہ دار محترمہ رملہ خزاعی نے میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دورہ مقدس حرموں کے درمیان جاری تعاون اور ہم آہنگی کے دائرے میں کیا گیا، ہمارا مقصد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بارگاہ میں تسلیت پیش کرنا اور اس غمناک مناسبت کی مناسبت سے عظیم الشان مجالس عزا کا انعقاد کرنا تھا۔

مفید اور مختلف پروگرام

محترمہ خزاعی نے مزید وضاحت کی کہ اس موقع پر مندرجہ ذیل روحانی اور مفید سرگرمیاں انجام دی گئیں:
علیہ‌السلام میں مجالس عزا کا انعقاد
عاشورا کے واقعے کی علامتی و تمثیلی منظر کشی
وفد کی جانب سے اجتماعی زیارت
انہوں نے بتایا کہ یہ سب معنویت سے بھرپور ماحول میں انجام پایا، جو اہل بیت علیہم السلام سے وفاداری اور سیرتِ امام حسین علیہ‌السلام سے دلی وابستگی کی عکاسی کرتا تھا۔

خواتین کا پیغام؛ شعائر کے احیا میں فعال کردار

یہ روحانی زیارتی و عزاداری پروگرام، مقدس حرموں میں موجود خواتین کے شعبوں کی فعالیت اور دین و شعائرِ حسینی کے احیاء میں خواتین کے تخلیقی و موثر کردار کا ثبوت ہے نیز یہ دورہ اس پیغام کا حامل تھا کہ عزاداری اور کربلائی ثقافت کے فروغ میں خواتین بھی مستقل اور پرعزم شریک ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے