حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا شعبے نے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہالسلام کی مناسبت سے زیارت کے مناظر، زائرین کی آمد وفت اور خدماتی قافلے کی سرگرمیوں کی دستاویزی کوریج شروع کر دی ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ شہادت امام موسیٰ بن جعفر علیہالسلام کی مناسبت سے زیارت کے روحانی ماحول اور زائرین کی مقدس شہر کاظمین کی جانب روانگی کو دستاویزی شکل دینے کے لیے میدانی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا یونٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مناسبت پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی کی نگرانی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے دائرے میں میڈیا شعبہ ہر سال زیارت کے ماحول اور زائرین کی خدمت میں مصروف حرم مقدس کے خدماتی قافلے کی سرگرمیوں کو محفوظ کرنے اور دستاویزی صورت میں پیش کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سرگرمیاں ایک منظم منصوبے کے تحت انجام دی جاتی ہیں، جن میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ٹیلی وژن چینل سے وابستہ خدام کے ساتھ ساتھ میڈیا سینٹر اور نشرو اشاعت یونٹ کا عملہ بی شامل ہوتا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا شعبے کے نمائندے ابوالحسن محییالدین نے بتایا کہ بصری شعبے کے دائرۂ کار میں حرم مقدس کا ٹیلی وژن چینل ابتدا ہی سے فعال کردار ادا کر رہا ہے، جو امام موسیٰ کاظم علیہالسلام کے بارے میں عقیدتی اور مکالماتی پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ براہِ راست نشریات کے ذریعے زیارت کے روحانی ماحول کو محفوظ کر رہا ہے، براہِ راست انٹرویوز کر رہا ہے اور زائرین کی خدمت کے لیے حرم مقدس کے خدماتی قافلے کی کوششوں کو نمایاں کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سینٹر اور نشرو اشاعت کے شعبوں سے وابستہ عملہ بھی زائرین کی خدمت اور مہمان نوازی کے ضمن میں حرم مقدس کے خدماتی قافلے کی کوششوں کو دستاویزی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ تمام مواد حرم مقدس کے آفیشیل سوشل میڈیا صفحات اور ویب سائٹس کے ذریعے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی نے ہدایت جاری کی ہے کہ مختلف خدماتی شعبوں پر مشتمل ایک باضابطہ قافلہ شہر مقدس کاظمین روانہ کیا جائے، تاکہ یوم شہادت امام موسیٰ بن جعفر علیہالسلام کے موقع پر زائرین کو متنوع خدمات فراہم کی جا سکیں۔




