سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

فوٹو گرافر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا فوٹو گرافر عالمی فوٹو گرافی مقابلے میں پہلے نمبر پر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے فوٹو گرافر وسام مطوّق نے بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے میں 59 ممالک کے 1200 فوٹو گرافروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے فوٹو گرافر نے ایک بین الاقوامی مقابلے میں 59 ممالک کے 1200 فوٹو گرافروں کے درمیان حصہ لے کر اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے فوٹو گرافر وسام مطوّق نے حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام کے زیر اہتمام اور بین الاقوامی فیڈریشن آف فوٹوگرافی آرٹس اور عراقی فوٹو گرافی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے تیسرے عالمی فوٹو گرافی مقابلے میں بین الاقوامی ایوارڈ اور ممتاز مقام حاصل کیا۔

حرم حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے نیوز سینٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے خدمت گزاروں پر فخر کرتے ہیں کہ ہمارے تخلیقی فوٹو گرافر وسام مطوّق نے اس عالمی مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ہمیشہ تخلیقی صلاحیتوں کا حامی اور معاون ہے نیز ہمیشہ میڈیا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ حرم مقدس کی خدمت میں بہترین طریقے سے زیارتوں کی تاریخی تصویری دستاویزات فراہم کی جا سکیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا سینٹر کے فوٹوگرافی یونٹ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر وسام مطوّق نے اس کامیابی پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام کی نگرانی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں اپنی کامیابی پر کہا کہ مقابلے میں 59 ممالک کے فوٹو گرافروں نے شرکت کی، 1200 فوٹو گرافروں نے 4250 تصاویر پیش کیں، جن میں سے 790 تصاویر کو ماہر ججز کے ذریعے فنون کے معیارات کے مطابق منتخب کیا گیا،ججز نے چار مراحل کے ذریعے میری تصویر کو منتخب کیا، جو اربعین کے دوران زائرین کے پیدل مارچ کی تصویر تھی،یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے