حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کا شعبہ حمل و نقل امام علی نقی علیہالسلام کے یوم شہادت پر زائرین کی منتقلی کے لئے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
یہ اقدام حرم مقدس امام علی نقی علیہالسلام تک پہنچنے والے راستوں پر رش کو کم کرنے اور آمد و رفت کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبہ حمل و نقل کے ذمہ دار، صباح ابراہیم نے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی سے مختلف قسم کی نقل و حمل کی گاڑیوں اور مشینری کا استعمال کر رہا ہے تاکہ زائرین کو زیارت کے دوران بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اسی طرح حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے سامرہ شہر میں موکب بھی لگایا گیا ہے جو امام علی نقی علیہالسلام کے یوم شہادت پر سامرہ آنے والے زائرین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے، یہ خدمات مزید کچھ دن تک جاری رہیں گی۔



