حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے عراق کے 13 صوبوں میں’’ ہفتۂ حجاب و عفاف‘‘کے پروگراموں کو منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
حضرت فاطمہ الزہرا سلاماللہعلیہا کی یوم ولادت با سعادت کے قریب آنے کے موقع پر، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی نے ایک اجلاس کے دوران’’ ہفتۂ حجاب و عفاف‘‘ کی سرگرمیوں پر نگران کمیٹی کے ارکان اور متعدد شعبوں کے سربراہوں کی موجودگی اس پروگرام کے انعقاد کی منظوری دی،یہ پروگرام ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔
مرکز ’’ نَظْم ‘‘ کے سربراہ وسام اسکندر نے میڈیا سینڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتۂ عفاف کے پروگرام میں سن بلوغ تک پہنچنے کی تقریب اور ’’میری چادر‘‘ پروگرام شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ، خواتین اور بچوں کے لیے مختلف خصوصی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے، جن میں مختلف سماجی طبقوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نجف اشرف اور عراق کے دیگر صوبوں میں منعقد ہوگا، یہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی اخلاقی اقدار اور عفاف کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس کا مقصد دنیا کی خواتین کی سردار حضرت فاطمہ الزہرا سلاماللہعلیہا کی سیرت کی یاد دہانی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے ’ ہفتۂ حجاب و عفاف‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والا تیسرا قومی پروگرام ہے، جن میں بلوغ تک پہنچنے کا جشن، میری چادر کا جشن، زائرین کی رہنمائی کی سکیم، خادمین امیرالمؤمنین علیہالسلام کا اجتماع، اور قرآن و ثقافتی محافل کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز بھی شامل ہیں۔










