سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ’’علوی جوان‘‘ تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ’’علوی جوان‘‘ تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے نوجوانوں کی شناخت کو مستحکم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’علوی جوان‘‘ پروگرام کا آغاز کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے نوجوانوں کی شناخت کو مستحکم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’علوی جوان‘‘ پروگرام کا آغاز کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ذیلی ادارے تربیت علوی تنظیم سے منسلک بچوں کے ثقافتی مرکز محسن نے ایک مسلسل تعلیمی پروگرام کے آغاز کی اطلاع دی۔

یہ پروگرام پچھلے تربیتی سیشنز کی کامیابیوں کو جاری رکھنے اور اسے ایک مستقل اور منظم عمل میں تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ نوجوان سارا سال اس کے ساتھ جڑے رہیں۔

دینی اور اخلاقی شناخت کو مستحکم کرنا
’’علوی جوان‘‘پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضی خزاعی نے میڈیا سیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے نوجوانوں کے لیے منعقد کیے جانے والے مختلف پروگراموں کو حصہ ہے جو نوجوانوں کی شناخت کو ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر تعمیر کرنے اور دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینےمیں مددد دیتا ہے،یہ پروگرام خاص طور پر 12 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے۔،

منظم سرگرمیاں
خزاعی نے مزید کہا کہ یہ پروگرام تربیتی اثرات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ اسے ایک موسمی سرگرمی کے بجائے ایک مستحکم تعلیمی عمل میں تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے ذکر کیا کہ پروگرام میں مختلف منظم سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں سب سے اہم عملی ورکشاپس ہیں جو فردی مہارتوں کو بہتر بناتی ہیں نیز مثبت سوچ اور صحیح رویے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی تیاری میں بھی مددگار ہیں، اس کے علاوہ کھیلیں بھی پروگرام کی حصہ ہیں۔

جامع سرگرمیاں
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تمام سرگرمیاں ہفتے میں دو بار انجام دی جاتی ہیں، جو ایک ایسا ماحول فراہم کرتی ہیں جہاں نوجوان اس پروگرام سے جڑا رہتا ہے اور اس کے تربیتی اثرات میں گہرائی آتی ہے،یہ پروگرام ماضی کے پروگراموں کی کامیابیوں کو عملی اور مستقل انداز میں شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ نوجوان جو سیکھے اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کر سکے اور اپنے ہنر کو مسلسل ترقی دینے کا موقع حاصل کر سکے۔

پائیدار تربیتی تبدیلی
’’علوی جوان‘‘ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ایک قلیل مدتی تجربے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا؛ بلکہ یہ ایک مقصدی اور تسلسل سے چلنے والی حکمت عملی ہے جو مستقل پیروی اور تعامل کے ذریعے ایک حقیقی تبدیلی کے امکانات پیدا کرتی ہے، اور اسے ایک جامع ترقی کے راستے میں تبدیل کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔

یہ پروجیکٹ جو ’’علوی جوان‘‘ کے عظیم اقدام کا حصہ ہے، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے تعلیمی مقاصد کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوتا ہے، یہ پائیدار فریم ورک جو نوجوانوں کی شناخت پر مرکوز ہے، نئی نسل کو معاشرتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنے میں ایک مؤثر قدم شمار ہوتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے