عراق میں امیرالمؤمنین علیہالسلام کے چاہنے والے ہر اتوار کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کا خاص اہتمام کرتے ہیں جس کی وجہ سے نجف اشرف میں اتوار کے دن کو حیدری اتوار کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت ایک روحانی موقع ہے، جو ہر اتوار کو خاص طور پر بجا لائی جاتی ہے، اس دن شیعیانِ حیدر کرار کا دل روحانیت سے سرشار ہوتا ہے، اور یہ لمحہ ایک نئی محبت و عقیدت کا پیغام لاتا ہے۔
عبادت کے اس موقع پر، ہر قدم حرم مقدس کے سائے میں دل کو سکون ملتا ہے اور روح کو حق کی قربت کا احساس ہوتا ہے۔
اتوار کے دن کو حیدری اتوار کہا جاتا ہے، یہ خاص طور پر زیارتِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کا دن ہے،اس روز لاکھوں عقیدت مند اپنے دلوں میں وفا و عقیدت کی نئی لہر لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔




