حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبہ امور خواتین نے ’’الزہرا سلاماللہعلیہا قرآنی علوم فاؤنڈیشن‘‘ کی 300 طالبات پر مشتمل ایک وفد کی میزبانی کی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مرکزی میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ امور خواتین نے حرم مقدس امام حسین علیہالسلام سے وابستہ ’’الزہرا سلاماللہعلیہا قرآنی علوم فاؤنڈیشن‘‘ کی طالبات کی میزبانی کی،یہ تقریب مقدس حرموں کے درمیان مشترکہ تعاون کے تحت، خاص طور پر طالبات کے لئے دینی و روحانی پروگراموں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبہ امورِ خواتین کی سربراہ، رملہ خزاعی نے میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام مقدس حرموں کے درمیان تعمیری تعاون کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد طالبات کی روحانی اور قرآنی آگاہی کو مضبوط کرنا ہے جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے۔
’’الزہرا سلاماللہعلیہا قرآنی علوم فاؤنڈیشن‘‘ کی سربراہ زہرا محمود نے وضاحت کی کہ یہ دورہ فاؤنڈیشن کے عملی اور روحانی پروگراموں کا حصہ ہے، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کے تحت منعقد کیا گیا ہے اور طالبات کی تربیت و معرفت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ دورہ دو مقدس حرموں کی جانب سے مستقبل کی نسلوں کی حمایت اور دینی و اخلاقی اقدار کے استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے، جو مسلسل اقدامات کے ذریعے طالبات میں پائیدار آگاہی اور قرآن کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

