ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
دوسرے دن کی حدیث: ماہ رمضان میں طلب مغفرت کرنا
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
عَلَيْكُم فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ الدُّعَاءِ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَأَمَّا الدُّعَاءُ فَيَدْفَعُ عَنْكُمُ الْبَلَاءَ، وَأَمَّا الِاسْتِغْفَارُ فَتُمْحَى بِهِ ذُنُوبُكُم
ماہ رمضان میں کثرت سے دعا اور استغفار کیا کرو؛ کیونکہ دعا تمہارے اوپر سے بلاؤں اور مصیبتوں کو دور کر دیتی ہے، اور استغفار کے ذریعے تمہارے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔
حوالہجات
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، ص۱۰۸